کھیل

اسٹوکس کی آل راونڈ کارکردگی سے انگلینڈ نے برابری کی

Written by Taasir Newspaper

ماو¿نٹ مانگ نوئی، 28 فروری (یواین آئی) تقریبا پانچ ماہ بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کرنے والے مین آف دی میچ بین اسٹوکس کی (42 رن پر دو وکٹ اور ناٹ آو¿ٹ 63 رن) آل راونڈ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو بدھ کو دوسرے ون ڈے میچ میں 73 گیندیں باقی رہتے چھ وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں 1-1 سے برابری کرلی۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 49.4 اوور میں 223 رنز بنائے جسے انگلینڈ نے 37.5 اوور میں چار وکٹ پر 225 رن بنا کر حاصل کر لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ نے ون ڈے میں اپنے گھر میں مسلسل نو میچوں سے ناقابل تسخیر نیوزی لینڈ کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔ اسٹوکس نے 74 گیندوں پر ناٹ آو¿ٹ 63 رن میں سات چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کپتان ایون مورگن نے 63 گیندوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی بدولت 62 رنز کی اننگز کھیلی۔ جانی بیرسٹو نے 39 گیندوں پر 37 رن میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اس کے علاوہ وکٹ کیپر جوس بٹلر نے 20 گیندوں ناٹ آو¿ٹ 36 رنز کی طوفانی اننگز میں دو چوکے اور تین چھکے لگائے،۔ بٹلر نے سینٹنر کی گیند پر چھکا مار کر ٹیم کو جیت دلا ئی۔ا سٹوکس نے مورگن کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 88 اور بٹلر کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 51 رن کی ناٹ آوٹ ساجھےداری کرکے انگلینڈ کی جیت یقینی بنا ئی۔ نیوزی لینڈ کے لئے ٹرینٹ بولٹ نے 46 رن پر دو وکٹ اور لایک فرگیوسن نے 48 رن پر ایک وکٹ اور کولن منرو نے 23 رن پر ایک وکٹ حاصل کیا۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 49.4 اوور میں 223 رن کا اسکور بنایا۔ سلامی بلے باز مارٹن گپٹل نے 87 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 50 اور آٹھویں نمبر کے بلے باز مشیل سینٹنر نے 52 گیندوں پر چھ چوکوں اور ای? چھکے کی بدولت 63 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ کولن ڈی گرینڈکوم نے 40 گیندوں پر 38 رنز میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ وکٹ کیپر ٹام لاتھم نے 22 اور لایک فرگیوسن نے 19 رن بنائے۔ کیوی ٹیم کے پانچ بلے باز دہائی کے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکے جبکہ چار بلے باز رن آوٹ ہوئے۔ انگلینڈ کے لئے معین علی نے 33 رن پر دو وکٹ، اسٹوکس نے 42 رن پر دو وکٹ اور کرس ووکس نے 42 رن پر دو وکٹ حاصل کئے۔اسٹوکس کو ان کی آل راونڈ کارکردگی کے لئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

About the author

Taasir Newspaper