کھیل

انڈر19ورلڈ کپ چمپئن ہندوستانی ٹیم کا گرم جوشی سے استقبال

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،05 فروری (آئی این ایس انڈیا) ہندوستانی ٹیم کا آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ جیتنے کے بعد وطن واپسی پر چھترپتی شیواجی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا۔کپتان پرتھوی شا کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم کے استقبال کے لئے ہوائی اڈے پر ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سینئر افسران موجود تھے۔سابق کرکٹر راہل دراوڈ کی کوچنگ والی ٹیم کے رکن مقامی وقت کے مطابق تین بج کر 30منٹ پر ہوائی اڈے سے نکلے۔ایم سی اے حکام کے علاوہ بڑی تعداد میں مداح بھی نوجوان کرکٹروں کا استقبال کرنے کے لئے ہوائی اڈے پر موجود تھے۔ہندوستان نے نیوزی لینڈ میں ہوئے ٹورنامنٹ میں مکمل طور پر دبدبہ برقرار رکھا اور ناقابل تسخیر ریکارڈ چوتھی بار ٹائٹل جیت لیا۔ ہندوستان نے گزشتہ ہفتہ کو ہوئے فائنل میں آسٹریلیا کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar