کھیل

جمناسٹک عالمی کپ:ارونا کو کانسی، راکیش چوکے

Written by Taasir Newspaper

میلبورن 24 فروری (یو این آئی) ہندوستان کی ارونا بدھا ریڈی نے یہاں جاری جمناسٹک عالمی کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہفتہ کو کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی جبکہ راکیش مرد رنگ فائنل مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے سے چوک گئے ۔ 22 سال کی ارونا نے خواتین کے وولٹ مقابلے میں 13.649 کا اسکور کر ٹورنامنٹ میں ہندستان کے تمغہ جیتنے کا کھاتہ کھول دیا۔ایک اور ہندستانی پریت نایک تمغہ جیتنے سے چوک گئیں۔نایک نے 13.416 کا اسکور کیا اور وہ چھٹے نمبر پر رہیں۔ ٹورنامنٹ میں ارونا کے علاوہ سلوواکیہ کی ٹجاسا کلسلیف نے 13.800 کے اسکور کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا جبکہ میزبان آسٹریلیا کی یملی وھاٹھیڈ نے 13.699 کا اسکور کر چاندی کا تمغہ پر قبضہ جمایا۔ مرد رنگ فائنل مقابلے میں راکیش کمار پاترا 700 پوائنٹس سے تمغہ پر قبضہ جمانے سے چوک گئے راکیش نے فائنل میں 13.733 کا اسکور کیا اور وہ چوتھے نمبر پر رہے ۔

About the author

Taasir Newspaper