کھیل

دوسرے ٹی-20 میں افریقہ نے بھارت کو ہرایا

Written by Taasir Newspaper

سنچورین، 22 فروری (یو این آئی) منیش پانڈیا 79(ناٹ آ¶ٹ) اور مہندر سنگھ دھونی 52(ناٹ آ¶ٹ) کی بہترین نصف سنچریوں اور انکے درمیان 98 رنوں کی طوفانی شراکت پر لیگ اسپنر یجویندر چہل پر پڑے چھکے نے پانی پھیر دیا اور جنوبی افریقہ نے ہندستان کو دوسرے ٹوئنٹی -20 بین ا لاقوامی میں شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابری کرلی۔ ہندستان نے چار وکٹ پر 188 رن کا مضبوط اسکور بنایا لیکن چہل کی نہایت مہنگی گیند بازی نے میچ ہندستان کے ہاتھوں سے نکال دیا۔ چہل نے چار اوور میں 64 رن دیئے جو ہندستان کی شکست کا سب سے بڑی وجہ بنی۔ چہل کے اننگز کے تین چھکوں سمیت 23 رن پڑے اور اسی اوورنے ہندستان کے لئے میچ ختم کردیا۔ جنوبی افریقی کپتان جے پی ڈیومنی نے 19 ویں اوور میں جے دیو پر لگاتار دو چھکے مارکر جیت جنوبی افریقی کی جھولی میں ڈال دی۔ جنوبی افریقہ نے 18.4 اوور میں چار وکٹ پر 189 رن بناکر ہندستان کی سریز جیتنے کی امیدوں کو توڑ دیا۔ ڈیومنی نے محض 40گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 64 رن بنائے اوروہ ناٹ آ¶ٹ رہے ۔ ہینری کلاسین نے 30 گیندوں میں تین چوکوں اور سات چھکوں لگاتے ہوئے 69 رن بنائے ۔ ہندستانی گیند بازوں کے حوصلے پست کردیئے اور باقی کسر ڈیومنی نے پوری دی۔ رییزا ہنڈرکس نے 26 اور فرحان بہڈیان نے 16 رنوں کا تعاون دیا۔ اس سے قبل پانڈیا اور دھونی نے پانچویں وکٹ کے لئے 9.2 اوور میں 98 رن کی ناقابل تسخیر ساجھے داری کی اور ہندسان کو چار وکٹ پر 90 رنوں کی نازک حالت سے نکالا۔ پانڈیا اور دھونی کی جارحانہ بلے بازی سے ہندستان کے آخری 10 اووروں میں رن بنے ۔ پانڈیا نے 48 گیندوں پر 79 رن بنائے جس میں چھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے ۔ جبکہ دھونی نے 28 گیندوں پر 52 رن بنائے جس میں ان کے چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے ۔ پانڈیا کا یہ ٹوئنٹی -20میں سب سے زیادہ اسکور تھا۔ ہندستان نے ٹاس ہارنے کے بعد خراب شروعات کی۔ سلامی بلے باز روہت شرما ایک بار پھر فلاپ رہے اور دوسرے اوور میں جونیئر ڈالا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ۔ وہ اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے ۔ شکھر دھون اور سریش رینا نے دوسرے وکٹ کے لئے 44 رن جوڑے لیکن ہندستان نے اس کے بعد ایک رن کے وقفہ سے شکھر اور زور دار فارم میں چل رہے کپتان وراٹ کوہلی کے وکٹ گنوادیئے ۔ شکھر کا وکٹ گرنے کے بعد میدان میں وراٹ ڈالا کی گیند پر وکٹ کیپر کو اپنا کیچ تھما بیٹھے ۔ رینا اور پانڈیا اسکور 90 تک لے گئے ۔ رینا کے آ¶ٹ ہونے کے بعد پانڈیا اور دھونی نے مورچہ سنبھالا اور آخری اور اوور میں 18 رن بنائے جس سے ہندستان کا اسکور 188 تک پہنچ گیا۔

About the author

Taasir Newspaper