کھیل

سری لنکا دورہ کےلئے وراٹ اور دھونی کو آرام،محمدسراج کی انٹری

Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 25 فروری (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اگلے ماہ مارچ میں سری لنکا میں ہونے والی ندھاس ٹوئنٹی 20 سہ رخی سیریز کے لئے ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی اور سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کو آرام دیا ہے جبکہ روہت شرما کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے ۔ ایم ایس کے پرساد کی زیر صدارت آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے میزبان سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ساتھ ہونے والی اس سہ رخی سیریز کے لئے شکھر دھون کو 15 رکنی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا ہے ۔سلیکٹرز نے اپنے اہم بلے بازوں کے علاوہ اہم بولر بھونیشور کمار، جسپریت بمراھ، آل را¶نڈر ہردک پانڈیا اور کلائی کے اسپنر کلدیپ یادو کو بھی سیریز سے آرام دیا ہے ۔ چھ سے 18 مارچ تک ھونے والی ندھاس ٹوئنٹی 20 سہ رخی سیریز کے لئے ٹیم میں اس بار پانچ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ان میں وکٹ کیپر رشبھ پنت، آل را¶نڈر وجے شنکر اور واشنگٹن سندر ، بلے باز دیپک ہڈا اور تیز گیند باز محمد سراج شامل ہیں۔تقریبا ایک سال بعد ٹیم میں واپس آئے اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز کا حصہ رہے سریش رینا کو بھی 15 رکنی ٹیم میں رکھا گیا ہے ۔ پرساد نے کہاکہ آئندہ ٹورنامنٹوں اور کام کے بڑھتے دبا¶ کو دیکھتے ہوئے ہم نے سہ رخی سیریز کے لئے ٹیم کا انتخاب کیا ہے ۔کھلاڑیوں کو انجری سے بچانے کے لئے ہم نے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔دھونی انتخاب کے لئے دستیاب نہیں تھے ۔انہوں نے آرام کے لئے کہا تھا۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد سری لنکا کے آزادی کے 70 سال پورے ہونے کے موقع پر کیا جا رہا ہے ۔ ہندستان سیریز کے اپنے پہلے میچ میں میزبان سری لنکا سے چھ مارچ کو نبرد آزما ہو گا ۔ سیریز کے تمام میچ آر پریم داسا اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹ میں کھیلا جائے گا۔ تین ٹیمیں دو دو بار ایک دوسرے سے کھیلیں گ¸ اور سرفہرست دو ٹیمیں 18 مارچ کو فائنل کھیلیں گی۔ ٹورنامنٹ کا راست ٹیلی کاسٹ ڈی ڈی اسپورٹس پر کیا جائے گا۔ ہندستانی ٹیم : روہت شرما (کپتان)، شکھر دھون (نائب کپتان)، لوکیش راہل، سریش رینا، منیش پانڈے ، دنیش کارتک، دیپک ہڈا، واشنگٹن سندر ، یجویندر چہل، پٹیل، وجے شنکر، شاردل ٹھاکر، جے دیو انادکٹ، محمد سراج، رشبھ پنت۔

About the author

Taasir Newspaper