کھیل

موہن بگان کی نیروکا پر دلچسپ جیت

Written by Taasir Newspaper

امپھال، 18 فروری (یو این آئی) برتھ ڈے بوائے دیپانڈا ڈنکا کے دو شاندار گولوں کی مدد سے موہن بگان نے نے روکا ایف سی کو آئی لیگ فٹ بال چمپئن شپ کے انتہائی دلچسپ مقابلے میں اتوار کو 3۔2 سے ہرا دیا۔ نیروکا نے سبھاش سنگھ کے 16 ویں منٹ کے گول سے برتری بنائی لیکن ڈنکا نے 20 ویں منٹ میں بگان کو برابری پر پہنچا دیا۔تیز رفتار سے کھیلے گئے پہلے ہاف میں نیروکا نے 24 ویں منٹ میں پھر برتری حاصل کرلی اور اس بار گول فیلکس چند¸ نے کیا۔ ڈنکا نے 30 ویں منٹ میں گول کر کے بگان کو 2۔2 کی برابری پر پہنچا دیا۔میچ انتہائی دلچسپ ہو گیا تھا۔پہلے ہاف کے انجر¸ وقت میں اکرم موگراب¸ نے گول کرکے بگان کو 3۔2 سے آگے کر دیا۔ دوسرے ہاف میں پھر کوئی گول نہیں ہوا اور بگان نے اپنی برتری قائم رکھتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی۔

About the author

Taasir Newspaper