کھیل

وراٹ کو ٹسٹ چمپئن شپ میس دے گی آئی سی سی

Written by Taasir Newspaper

دبئی 24 فروری (یو این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ہفتہ کو کیپ ٹا¶ن کے نیولینڈس میدان میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹوئنٹی 20 میچ کے اختتام کے بعد ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی کو آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ میس پیش کرے گی۔ آئی سی سی نے ہفتہ کو ایک بیان جاری کر کے یہ جانکار¸ دی۔ ہندستانی ٹیم اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں 5313 پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر ہے ۔آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ اسی ٹیم کو دی جاتی ہے جو ٹیسٹ رینکنگ میں سب سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہتی ہے ۔ آئی سی سی نے ایک بیان میں کہاکہ آئی سی سی کرکٹ ہال آف فیم کھلاڑی سنیل گواسکر اور گریم پولک ٹوئنٹی 20 سیریز کے ایوارڈ کی تقریب کے فورا بعد وراٹ کو ٹیسٹ چمپئن شپ میس پیش کریں گے ۔ ہندستان نے گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف جوہانسبرگ میں تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں فتح کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں نمبر ایک مقام اور 10 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم یقینی کر لیا تھا۔ ہندستان کو اب تین اپریل سے پہلے کوئی بھی ٹیم نمبر ون مقام سے معزول نہیں کر سکتی ہے ۔ یہ چوتھی بار ہے جب ہندستان کو ٹیسٹ چمپئن شپ میس دی جائے گی۔ہندوستان کو اس سے پہلے مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں 2010 اور 2011 میں میس دی جا چکی ہے ۔2002 کے بعد سے وراٹ دنیا کے 10 ویں کپتان ہوں گے جنہیں یہ میس سونپ¸ جائے گی۔

About the author

Taasir Newspaper