ڈیڑھ ماہ میں کورٹ پر واپسی کروں گی:ثانیہ

0
15

نئی دہلی، 13 فروری (یو این آئی) گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے تین ماہ سے زیادہ وقت سے کورٹ سے باہر چل رہی ہندستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے منگل کو یہاں کہا کہ وہ ڈیڑھ ماہ میں کورٹ پر واپسی کر سکتی ہیں۔ چھ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت چکی دنیا کی سابق نمبر ایک خاتون ڈبلز کھلاڑی ثانیہ نے میکس بوپا گو ایکٹﺅہیلتھ انشورنس پلان کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں شروع کرنے کے بعد کہاکہ چوٹ پر قابو پانے کا عمل سست ہے اور یہ مایوسی بھی پیدا کرتی ہے ۔لیکن میں اپنی چوٹ سے نکل رہی ہوں اور امید ہے کہ ڈیڑھ ماہ میں واپسی کر سکوں گی۔ 31 سالہ ثانیہ نے کہاکہ گھٹنے کی چوٹ کو ساڑھے تین ماہ گزر چکے ہیں اور صورت حال تکلیف دہ ہے ۔کھلاڑی کو اپنی فٹنس کا مکمل خیال رکھنا چاہئے ۔کئی بار ہم خود کو مان لیتے ہیں کہ ہم کھلاڑی ہیں اور زخمی نہیں ہوں گے ، لیکن ایسا نہیں ہے ۔ہمیں خود کو چوٹ سے دور رکھنے کی پوری کوشش کرنی چاہئے ۔صحت سب کے لئے ضروری ہے اور ایک کھلاڑی کے لئے تو خاص طور پر ضروری ہے ۔ ثانیہ نے کہاکہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب میں زخمی ہوئی ہوں۔اس سے پہلے بھی میری تین بار سرجری ہوئی ہے اور اب ایک کھلاڑی کے طور پر میں اس عادی ہو چکی ہوں۔سال کا دوسرا گرینڈ سلیم (فرانسیسی اوپن ) شروع ہونے میں ابھی تین ماہ کا وقت باقی ہے اور مجھے امید ہے کہ اس وقت تک میں چوٹ سے مکمل طور پر نکل جا¶ں گی۔ ثانیہ نے ساتھ ہی کہاکہ تاہم یہ سب میرے ہاتھ میں نہیں ہے ۔میں گزشتہ دو سال سے اس تکلیف کے ساتھ کھیل رہی تھی اور چوٹ اتنی بڑھ گئی تھی کہ مجھے کورٹ سے دور ہونا پڑا۔ لیکن اب یہ سب ٹھیک ہو رہا ہے ۔میں چاہتی ہوں کہ یہ جلد سے جلد ٹھیک ہو تاکہ میں دوسرے گرینڈ سلیم تک کورٹ پر واپسی کر لوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب ڈاکٹروں کے مشورہ کے مطابق ہی چلیں گی اور اگر ان کا آپریشن ہوتا ہے تو وہ تقریبا ایک ماہ آرام کریں گی اور ر¸ ھیبی لٹیشن کے عمل سے گزریں گی۔ ایشیائی کھیلوں میں حصہ لینے کے بارے میں پوچھے جانے ٹینس اسٹار نے کہاکہ میں نے ایشیائی کھیلوں میں پہلی بار 2002 میں حصہ لیا تھا اس وقت میری عمر 15 سال تھی۔ملک کے لئے کسی بھی ٹورنامنٹ میں کھیلنا میری ترجیح رہی ہے اور میں پھر سے اس میں تمغہ جیتنا چاہتی ہوں۔لیکن ٹورنامنٹ شروع ہونے میں ابھی کافی وقت باقی ہے اور امید ہے اس سے پہلے چوٹ کے ساتھ ساتھ دیگر معاملات بھی ٹھیک ہو جائیں گے ۔