انڈر-19ٹیم کا اصل امتحان اب شروع ہو گا: دراوڑ

ممبئی، 06 فروری (یو این آئی) عالمی فاتح انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کوچ راہل دراوڑ کا خیال ہے کہ نوجوان ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے حقیقی چیلنج اور جدوجہد اب شروع ہو گا۔ نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے آئی س¸ س¸ انڈر 19 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر ہندستانی ٹیم فاتح بنی تھی جو اس کا چوتھا انڈر 19 عالمی اعزاز بھی ہے ۔ٹیم کے وطن لوٹنے پر ممبئی میں منعقد استقبالیہ تقریب میں دراوڑ نے اگرچہ مانا کہ یہ ٹیم کا اگرچہ سنہری سفر ہے لیکن ان کی حقیقی جدو جہد بھی اب شروع ہوگی۔ نوجوان ٹیم کو عالمی چمپئن بنانے والے کوچ نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لئے چیلنج اب شروع ہوگا۔ انہیں اب زیادہ محنت کرن¸ ہوگی اور اگلے چند برسوں میں ان کا کام اور محنت ہی آگے کا راستہ طے کرے گی۔اس کے ساتھ ان کھلاڑیوں کو اپنے کھیل میں تسلسل برقرار رکھنے پر بھی توجہ دینا ہو گی۔ سابق ہندوستانی کپتان نے ساتھ ہی مانا کہ انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لئے سینئر قومی ٹیم میں جگہ بنانا بھی آسان نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کے لئے سینئر ٹیم میں جگہ بنانا آسان نہیں ہوگا۔اگرچہ یہ ان کی کارکردگی پر انحصار کرے گا۔اگر وہ فرسٹ کلاس میں کامیاب رہتے ہیں تو بین الاقوامی کرکٹ میں ان کے لیے راستہ بن سکتا ہے ۔ دراوڑ نے چمپئن ٹیم انڈیا اور ٹورنامنٹ میں ان کے مضبوط آرڈر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کا کریڈٹ ان کی ٹریننگ کو جاتا ہے جس کے لئے برسوں محنت کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ 14 سے 16 ماہ تک ان کھلاڑیوں کے ساتھ جتنا کام کیا ہے اس کی وجہ سے ورلڈ کپ میں ان کا کھیل اعلی سطح کا رہا ہے ۔ہر کھلاڑی کو وقت کے ساتھ اور بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام کھلاڑیوں کے لئے خوش ہوں جو ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں ہارے کیونکہ انہوں نے اس کے لیے بہت محنت کی تھی۔ سب نے اس کے لیے قربانی بھی دیں اور تمام کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ٹیم کی طرح کھیلا۔سب نے دبا¶ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ کوچ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ تمام کھلاڑی فرسٹ کلاس میں اچھی کارکردگی کریں، اگر وہ ناکام بھی ہو جائیں تب بھی محنت کریں۔فرسٹ کلاس کرکٹ میں اچھی کارکردگی کرنا انتہائی ضروری ہے ۔