شاراپووا قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر

دوحہ، 13 فروری (یو این آئی) سابق نمبر ایک روس کی ماریا شاراپووا قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے ہی را¶نڈ میں رومانیہ کی کوالیفائنگ مونیکا نکولیسکیو سے شکست کھاکر باہر ہو گئیں۔ عالمی رینکنگ میں 92 ویں نمبر کی کھلاڑی مونیکا نے یہاں پیر کی رات کھیلے گئے میچ میں پانچ مرتبہ کی گرینڈ سلیم فاتح شاراپووا کو دو گھنٹے 38 منٹ کے مقابلے میں 6-4, 4-6, 3-6سے شکست دی ہے ۔شاراپوو یہاں دو رمرتبہ فاتح رہ چکی ہیں اور انہیں وائلڈ کارڈ سے داخلہ دیا گیا تھا۔ 30 سال کی شارپووا 2013 کے بعد سے پہلی بار یہاں کھیل رہی تھیں۔ ڈوپنگ معاملے میں 15 ماہ کی پابندی کے بعد گزشتہ برس اپریل میں کورٹ پر اتری روسی کھلاڑی کو گزشتہ ماہ آسٹریلین اوپن کے تیسرے را¶نڈ میں جرمنی کی اینجلک کیبرر کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ دنیا کی ٹاپ ٹین میں سے نو خواتین کھلاڑی یہاں قطر اوپن میں کھیل رہی ہیں لیکن عالمی رینکنگ میں 41 ویں نمبرکی شاراپوو کو اس ٹورنامینٹ کے لئے وائلڈ کارڈ سے داخلہ دیا گیا تھا ۔ وہ ٹورنامینٹ میں توجہ کا مرکز تھیں۔