طاہر تیسری بار نسلی تعصب کا شکار

جوہانسبرگ، 12 فروری (یو این آئی) پاکستانی نژاد جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر کو ایک بار پھر سے نسلی تعصب کا شکار ہونا پڑا ہے ۔ کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے ) نے پیر کو اس کی تصدیق کی ہے ۔سی ایس اے نے طاہر کے حوالے سے کہا کہ لیگ اسپنر بولر کو ہندستان کے خلاف یہاں ہفتہ کو کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میچ کے دوران نسلی امتیاز کا شکار ہونا پڑا۔میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بیٹھے شائق نے طاہر پر نسلی تبصرہ کیا جس کے بعد انہوں نے اس کی جانکاری کی سیکورٹی حکام کو دی۔ طاہر چوتھے ون ڈے میں آخری الیون میں شامل نہیں تھے ۔لیکن وہ ٹیم کے بلے بازوں کے لئے مشروبات لے کر میدان میں گئے تھے اور جب وہ میدان سے باہر آ رہے تھے ، اس وقت اسٹیڈیم میں بیٹھے کسی شائق نے ان پر نسلی تبصرہ کیا ۔ سی ایس اے نے ایک بیان میں کہاکہ طاہر کو لے کر سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو فوٹیج کے واقعہ سے بورڈ آگاہ ہے ۔ہفتہ کو چوتھے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بیٹھے ایک شائق نے طاہر پر نسلی تبصرہ کیا ۔اس کے بعد طاہر نے اس بارے میں وہاں موجود سیکورٹی حکام کو اس کی اطلاع دی اور پھر حکام نے اس شائق کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔سیکورٹی اہلکار معاملے کی جانچ کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ پہلی بار نہیں ہے جب طاہر کو نسلی امتیاز کا شکار ہونا پڑا ہے ۔پاکستانی نژاد لیگ اسپنر طاہر کو اس سے پہلے 2015 کے عالمی کپ میں منوکا اوول اور پھر 2014 میں بھی اسی میدان پر نسل پرستی کا شکار ہونا پڑا تھا۔