فنچ آئی پی ایل کے ابتدائی میچوں میں نہیں کھیلیں گے

نئی دہلی، 15 فروری (یو این آئی) آسٹریلیا کے اوپنر آرون فنچ سات اپریل سے شروع ہونے جا رہے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے ابتدائی مقابلوں میں نہیں کھیل پائیں گے ۔ کنگز الیون پنجاب نے فنچ کو اس بار 6.2 کروڑ روپے کی قیمت میں خریدا ہے ۔لیگ کے 11 ویں ایڈیشن کا پہلا مقابلہ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں گزشتہ چمپئن ممبئی انڈینس اور دو سال بعد واپسی کر رہی سابق چمپئن چنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فنچ سات اپریل کو ایمی گرپیتس کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔فنچ کی شادی میں ان کے قریبی دوست اور آسٹریلوی کھلاڑی بھی شامل ہوں گے ۔اسی وجہ سے فنچ آئی پی ایل کے ابتدائی میچوں میں نہیں کھیل پائیں گے ۔