ھرمن پریت کی کپتانی میں ٹی-20میں بھی جیتنے اترے گی ٹیم انڈیا

پوچیفسٹروم، 12 فروری (یو این آئی) ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ کی اسٹار کھلاڑی ھرمن پریت کور کی کپتانی میں منگل سے جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہو رہی پانچ میچوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز میں بھی فاتحانہ کارکردگی کرنے اترے گی۔ ہندستان نے تین میچوں کی ون ڈے سریز متالی راج کی کپتانی میں 2۔1 سے جیتی تھی جبکہ ٹوئنٹی 20 میں ٹیم کی کپتانی بلے باز ھرمن پریت کو سونپی گئی ہے جو گزشتہ سال انگلینڈ میں آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کے دوران سیمی فائنل میں اپنی بہترین سنچری سے راتوں رات اسٹار بن گئی تھیں۔ ھرمن پریت کے ساتھ ٹیم کی نائب کپتان بلے باز سمرتی مدھانا کو بنایا گیا ہے ۔ہندستانی ٹیم عالمی کپ کے فائنل تک پہنچی تھی اور اس کی ٹیم میں بہترین بلے بازوں اور بولروں کا مجموعہ ہے ۔حال ہی میں میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے آل را¶نڈ کھیل سے ابتدائی دو میچوں میں 88 اور 178 رنز سے جیت درج کی تھی اگرچہ وہ آخری میچ ہار کر کلین سویپ سے چوک گئی تھی۔ منگل سے شروع ہو رہی ٹوئنٹی 20 سیریز میں مہمان ٹیم جیت کے ساتھ ٹریک پر واپسی اور برتری کے ساتھ آغاز کرنے کی کوشش کرے گی۔ٹیم میں انوجا پاٹل، آل را¶نڈر رادھا یادو اور وکٹ کیپر نذھت پروین تین نئے چہرے ہوں گے ۔اس کے علاوہ چھوٹے فارمیٹ میں ممبئی کی جمیما روڈرگیز کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔جیمکا صرف 17 سال کی ہیں اور انڈر 19 ٹیم کی جانب سے انہوں نے 202 رنز کی اننگز سے قومی ٹیم میں جگہ پکی کی ہے ۔ ہندوستانی ٹیم میں بلے بازوں میں یقینی ہی رنز بنانے کے طور پر ھرمن پریت پر کافی ذمہ داری ہوگی لیکن اوپننگ میں مدھانا کے علاوہ پرتیبھا شرما، متالی، مڈل آرڈر میں ویدا کرشن مورتی اہم ہوں گی۔آخری ون ڈے میں پرتیبھا نے 79 رنز اور ویدا نے 56 رن کی اہم نصف سنچری اننگز کھیل کر کمان سنبھالی تھی اور ٹوئنٹی 20 میں بھی افریقی بولروں کے سامنے اسی کارکردگی کو دہرانے کی امید رہے گی۔ گیند بازوں میں تجربہ کار جھولن گوسوامی کی بھی اہم ذمہ داری رہے گی جنہیں تیسرے ون ڈے میں آرام دیا گیا تھا۔اس کے علاوہ ایکتا بشٹ، شکھا پانڈے اور پونم یادو بھی حریف بلے بازوں پر دبا¶ بنا سکتی ہیں۔لیکن ہندستانی خواتین کو مہنگی بولنگ سے بچنا ہو گا۔