نئی دہلی، 10 فروری (یو اے ن آئی) کرمن کور تھاڈ¸ اور انکتا رینا کی کوششوں سے ہفتہ کو فیڈ کپ کے ایشیا اوشیانا زون کے ریلی گیشن پلے آف میچ میں میزبان ہندستان نے چینی تائی پے کے خلاف 2۔0 سے جیت درج کر لی۔ وہیں جاپان نے قازقستان پر فتح کے ساتھ عالمی گروپ دو پلے آف میں جگہ بنا لی۔ گروپ بی میں چوتھے نمبر پر رہی چینی تائی پے کی ٹیم کے خلاف ہندستانی ٹیم کو جیت درج کرنے میں مشکل نہیں ہوئی۔جمعہ کو ہانگ کانگ کے خلاف 3۔0 کے ساتھ فیڈ کپ میں پہلا مقابلہ جیتنے والی میزبان ٹیم نے یہاں آر کے کھنہ ٹینس اسٹیڈیم میں چل رہے خواتین کے ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنے دونوں سنگلز مقابلے جیت کر تائی پے کے خلاف 2۔0 سے ریلی گیشن پلے آف مقابلہ جیت لیا۔ہندستانی خواتین نے ساتھ ہی یہ یقینی کیا کہ فی الحال ہندستان گروپ ایک میں رہے گا۔اگرچہ اس کا گھریلو زمین پر عالمی گروپ میں جگہ بنانے کا خواب ایک بار پھر ٹوٹ گیا۔ پہلے سنگلز میچ میں 284 ویں رینکنگ کی کرمن نے پی چی کو 7۔6، 6۔3 سے شکست دے کر ایک گھنٹے 28 منٹ میں جیت اپنے نام کی۔انہوں نے 454 ویں رینکنگ کی تائی پے کھلاڑی کے خلاف سات ایس لگائے لیکن پانچ ڈبل فالٹ بھی کئے ۔کرمن نے دو بار لی کی سروس بھی بریک کی اور ٹیم کو 1۔0 کی برتری دلا دی۔ دوسرے سنگلز میں 253 ویں رینکنگ کی انکتا نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھا۔ لیکن انہیں اس بار 377 ویں رینکنگ کی چی یو سو کے خلاف تین سیٹ تک سخت جدوجہد کرنا پڑی اور 6۔4،5۔7 6۔1 سے میچ جیتا۔انکتا نے دو گھنٹے 54 منٹ تک چلے مقابلے میں دو ڈبل فالٹ کئے اور 25 موقعوں میں سے نو بار بریک پوائنٹس جیتے ۔ ہندوستانی کھلاڑی انکتا نے اسی کے ساتھ فیڈ کپ ٹورنامنٹ میں اپنا مضبوط آرڈربھی برقرار رکھا۔انہوں نے اس سے پہلے ہانگ کانگ، قازقستان اور چین کے خلاف بھی اپنے سنگلز میچ جیتے ہیں۔انہوں نے جیت کے بعد کہا کہ میں خوش ہوں کہ میں جسمانی طور پر اتنی مضبوط ہوں اور میں نے یہاں بڑی کھلاڑیوں کے خلاف بھی اپنی حدود کو پار کر کے جیتنے کی کوشش کی۔ کوالیفکیشن میچ میں دونوں گروپوں کی سرفہرست ٹیموں کے درمیان ہوئے مقابلے میں جاپان نے قازقستان کو 2۔1 سے شکست دے کر ورلڈ گروپ دو پلے آف میں اپنی جگہ پکی کر لی۔