ایشیا بیڈمنٹن ٹیم ٹورنامنٹ:سندھو نے دلائی ہندستان کو جیت

ایلور سیٹار (ملائیشیا)، 06 فروری (یو این آئی) ریو اولمپکس کی چاندی کا تمغہ فاتح پی وی سندھو کی قیادت میں ہندستانی خواتین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا ٹیم بیڈمنٹن چمپئن شپ کے پہلے میچ میں منگل کو ہانگ کانگ کو 3۔2 سے ہرا دیا۔ چوٹ کی وجہ سے سائنا نہوال کی غیر موجودگی میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کر رہی سندھو نے پہلے اپنا سنگلز میچ جیتا اور پھر این سک¸ ریڈی کے ساتھ ڈبلز میچ میں بھی ہندستان کو فتح دلا دی۔ سندھو کے علاوہ جی رتویکا شوانی نے اپنا سنگلز میچ جیت کر ہندستان کو ہانگ کانگ پر 3۔2 کی جیت دلا دی۔ انڈیا اوپن کے فائنل میں خطاب سے چوکی سندھو نے ہانگ کانگ کی یپ پوئی شیل ین کو 33 منٹ تک چلے مقابلے میں 21۔12، 21۔18 سے شکست دے کر ہندوستان کو 1۔0 کی برتری دلائی۔سندھو کی جیت بعد ہانگ کانگ کے ینجی ونگ یوگ اور سے یونگ اینگی تگ نے اشونی پونپا اور پراجکتا ساونت کی جوڑی کو 52 منٹ میں 20۔22، 22۔20، 21۔10 سے شکست دے کر ہانگ کانگ کو 1۔1 کی برابری پر دلا دی ۔ اس کے بعد کورٹ پر اتریں کرشنا پریا کندراول¸ کو چگ ینگ می· کے ہاتھوں 19 ۔21 ،21۔18 ،20۔22 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ہانگ کانگ نے میچ میں 2۔1 کی برتری حاصل کرلی۔لیکن سندھو نے این سک¸ ریڈی کے ساتھ جوڑی بنا کر ینجی تیجس ی¸ اور یوئن سن ینگ کو 48 منٹ میں 21۔15 ،15۔21 ،21۔14 سے شکست دے کر ہندوستان کو 2۔2 کی برابری پر دلائی۔تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں شوانی نے سے یونگ سیون یی کو 58 منٹ میں 16۔21، 21۔16، 21۔13 سے شکست دے کر ہندستان کو پہلے میچ میں 3۔2 کی شاندار جیت دلا دی۔ ہندستان کا اگلا مقابلہ اب جاپان سے ہوگا۔