آفریدی نے کیا ترنگے کا احترام

نئی دہلی، 10 فروری (یو این آئی) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ کا میدان ہو یا دیگر کسی کھیل کا ، سخت دشمنی ہمیشہ نظر آتی ہے ۔لیکن پاکستان کے سابق آل را¶نڈر شاہد آفریدی نے ہفتہ کو کچھ ایسا کیا جس سے نہ صرف انہوں نے کروڑوں ہندوستانیوں کے دل جیت لئے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ان کی کافی تعریف ہونے لگی۔ آفریدی اس وقت سوئٹزرلینڈ سینٹ مارٹز میں برف پر ٹوئنٹی 20 مقابلہ کھیل رہے ہیں جہاں ان کی ٹیم شاہد آفرید¸ رائلس الیون نے سہواگ ڈائمنڈ الیون کو آئس کرکٹ سیریز میں 2۔0 سے ہرا دیا۔میچ کو دیکھنے ہندستانی کرکٹ پرستار بھی آئے ہوئے تھے اور وہ اپنے ھاتھوں میں ترنگا لئے ہوئے تھے ۔سوشل میڈیا پر آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ ہندستانی شائقین کے ساتھ ترنگے کے ساتھ سیلف¸ لے رہے ہیں۔اگرچہ سیلف¸ لینے سے پہلے آفریدی کی نظر ترنگے پر پڑی اور انہوں نے دیکھا کہ ترنگا مکمل طور کھلا نہیں ہے تو انہوں نے ہندوستانی شائقین سے کہا، ‘ترنگا سیدھا کرو’۔ ہندستانی شائقین کے ترنگا مکمل کھولنے اور اسے سیدھا کرنے کے بعد ہی آفریدی نے ان کے ساتھ سیلف¸ لی۔ترنگے کے تئیں اس احترام کے بعد سوشل میڈیا پر آفرید¸ کی خوب تعریف ہو رہی ہے ۔