سری لنکا ئی ڈیبوکھلاڑی اکیلا نے دلائی ٹیم کوفتح

ڈھاکہ، 10 فروری (یو این آئی) ڈیبو کر نے والے اکیلا دھننجے (24 رن پر پانچ وکٹ) اور رنگنا ہرات (49 رن پر چار وکٹ) کی بہترین گیند بازی سے سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے اور فیصلہ کن کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن 215 رنز سے جیت اپنے نام کر کے سریز پر 1۔0 سے قبضہ کر لیا۔ میچ کے تیسرے دن سری لنکا سے ملے 339 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میزبان بنگلہ دیش ٹیم 29.3 اوور میں 123 رن پر آل آ¶ٹ ہو گئی۔چٹگام میں کھیلا گیا پہلا میچ بڑے اسکور کے باوجود ڈرا پر ختم ہوا تھا۔بنگلہ دیش کی دوسری اننگز میں مومن الحق نے 33 رنز کی بڑی اننگز کھیلی جبکہ چھ بلے باز دہائی کے ہندسے تک نہیں پہنچ سکے ۔میزبان ٹیم نے اپنے آخری چھ وکٹ صرف 23 رن کے فرق پر گنوائے ۔اسی کے ساتھ سری لنکا نے دو میچوں کی سیریز 1۔0 سے جیت لی۔ ٹیسٹ میں ڈیبو کرنے والے اکیلا نے 44 رن پر کل آٹھ وکٹ لیے جو سری لنکا کرکٹر کی اپنے پہلے ہی میچ میں اب تک کی بہترین کارکردگی ہے ۔انہوں نے بنگلہ دیش کی دوسری اننگز میں پانچ اوور میں 24 رن پر پانچ وکٹ نکالے وہیں رنگنا ہرات نے 49 رن پر چار وکٹ اور دلرووان پریرا نے ایک وکٹ لے کر میزبان ٹیم کی اننگز کو سستے میں نمٹا کر تیسرے دن ہی میچ کا فیصلہ کر دیا۔بنگلہ دیش کی پہلی اننگز بھی 110 رن پر سمٹ گئی تھی۔ سری لنکا کی دونوں اننگز میں 56 اور ناٹ آ¶ٹ 70 رن کی نصف سنچری اننگز کھیلنے والے مڈل آرڈر کے بلے باز روشن ڈیسلوا کو مین آف دی میچ اور مجموعی کارکردگی کیلئے مین آف دی سریز منتخب کیا گیا۔ اس سے پہلے صبح سری لنکا نے آٹھ وکٹ پر 200 رن سے اننگز کو آگے بڑھایا تھا۔اس وقت تک ٹیم کو 312 رنز کی برتری حاصل تھی۔بلے باز روشن 58 اور سرنگا لکمل سات رن پر ناٹ آ¶ٹ تھے ۔دونوں نے نویں وکٹ کے لیے 48 رنز کی شراکت کی۔روشن نے 145 گیندوں میں 10 چوکے لگائے اور 70 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ لوٹے ۔لکمل نے 41 گیندوں میں چار چوکے لگا کر 21 رنز بنائے ۔ ہرات صفر پر آ¶ٹ ہوئے اور سری لنکا کی دوسری اننگز 73.5 اوور میں 226 پر سمٹ گئی لیکن پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر اس نے کل 338 رن کی برتری حاصل کر بنگلہ دیش کے سامنے جیت کے لیے 339 رنز کا ہدف رکھ دیا۔ سری لنکا کی دوسری اننگز میں تاج الاسلام نے 76 رن پر سب سے زیادہ چار اور فاسٹ بولر مستفیض الرحمن نے 49 رن پر تین وکٹ حاصل کئے ۔مہدی حسن معراج کو دو وکٹ ملے ۔