فیڈ کپ کے ہائی پروفائل میچ میں ہاریں سرینا

نیویارک، 12 فروری (یو این آئی) دنیا کی سابق نمبر ایک کھلاڑی امریکہ کی سرینا ولیمز کو اپنے زچگی کے وقفے کے بعد یہاں ایشولے میں فیڈ کپ ورلڈ گروپ کے پہلے را¶نڈ میں ہالینڈ کے خلاف پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ نارتھ کیرولینا کے ایشولے میں کھیلے جا رہے فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں ہالینڈ کے خاتون ڈبلز میچ میں سرینا اور ان کی بڑی بہن وینس کو شکست کھانی پڑ گئی۔گزشتہ سال ستمبر میں اپنے پہلے بچے کو جنم دینے والی سرینا کا یہ پہلا مسابقتی میچ تھا۔ امریکہ اور ہالینڈ کے درمیان چل رہے فیڈ کپ میچ میں میزبان ٹیم 3۔0 سے پہلے ہی برتری بنا چکی تھی ایسے میں ڈبلز مقابلے کا نتیجہ پر اثر نہیں پڑا جس میں سابق نمبر ون ولیمز بہنوں کو ڈیمی شورس اوردنیا کی 167 ویں نمبر کی لیسلی کیرکھوو کے ہاتھوں 2۔6، 3۔6 سے شکست ملی۔ سرینا کا میچ دیکھنے کے لیے 36 سالہ ٹینس کھلاڑی کی بیٹی بھی سامعین میں شامل تھی۔سرینا نے میچ کے بعد کہا کہ میں بہت خوش ہوں کیونکہ یہ میری بیٹی کا پہلا میچ ہے ۔طویل وقت بعد کورٹ پر واپسی کر رہی 23 گرینڈ سلیم فاتح کو اگرچہ آغاز میں کھیلنے میں دقت ہوئی لیکن پھر انہوں نے کئی بہترین شاٹس کھیلے ۔ سرینا اس سے پہلے دبئی میں گذشتہ دسمبر ایک نمائشی میچ میں بھی کھیلنے اتری تھیں جہاں انہیں فرانسیسی اوپن چمپئن جیلینا اوستاپیکو سے شکست کھانی پڑی تھی۔اس کے بعد وہ آسٹریلین اوپن میں اس سال کے خطاب کا دفاع کرنے نہیں اتریں۔ اس سے پہلے ایک میچ میں وینس نے جیت درج کرتے ہوئے امریکہ کو بیسٹ آف فائیو میچوں میں 3۔0 کی برتری دلا دی تھی۔امریکی ٹیم اب 21۔22 اپریل کو فرانس کے خلاف سیمی فائنل میں اترے گی۔