ولیمسن کے دھماکے سے نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو دی شکست

ویلنگٹن، 13 فروری (یو این آئی) کپتان کین ولیمسن (72) اور مارٹن گپٹل (65) کی شاندار نصف سنچریوں سے نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو تین مقابلوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز کے میچ میں منگل کو 12 رن سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت درج کی۔نیوزی لینڈ نے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 196 رن کا مضبوط اسکور بنانے کے بعد انگلینڈ کے چیلنج کو نو وکٹ پر 184 رن پر روک لیا۔نیوزی لینڈ کے دو میچوں میں یہ پہلی جیت رہی جبکہ انگلینڈ کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مین آف دی میچ رہے ولیمسن نے محض 46 گیندوں پر چار چوکے اور چار چھکے اڑاتے ہوئے 72 رن کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔انہوں نے مارٹن گپٹل (65) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 82 رن کی قیمتی شراکت کی۔کیوی کپتان 18 ویں اوور کی آخری گیند پر جب آ¶ٹ ہوئے تو نیوزی لینڈ کا اسکور 169 رنز تک پہنچ چکا تھا۔ ولیمسن چوتھے وکٹ کے طور پر آ¶ٹ ہوئے ۔نیوزی لینڈ کا پانچواں وکٹ 181 کے اسکور پر 19 ویں اوور کے آخری گیند پر گرا۔نیوزی لینڈ نے آخری اوور میں 15 رنز بنا کر اسکور 196 پہنچا دیا اور یہی اوور آخر میں دونوں ٹیموں کے درمیان جیت ہار کا فرق پیدا کر گیا۔اس اوور میں وکٹ کیپر ٹم سیفرٹ نے دو چھکے اڑائے اور 14 رن پر ناٹ آ¶ٹ رہے ۔ اوپنر مارٹن گپٹل نے 40 گیندوں پر 65 رنز میں چھ چوکے اور تین چھکے لگائے ۔مارک ووڈ نے 20 اور کولن منرو نے 11 رن بنائے ۔مارک ووڈ نے 51 رن پر دو وکٹ اور عادل راشد نے 36 رن پر دو وکٹ لئے ۔ انگلینڈ کی ٹیم ایک وقت 17 ویں اوور میں پانچ وکٹ پر 158 رن بنا کر جیت کی طرف گامزن تھی۔لیکن اس کے بعد اس نے 14 رن کے وقفے میں چار وکٹ گنوائے اور اسے 12 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ڈیوڈ ملان نے 40 گیندوں میں چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 59، ایلیکس ہیلز نے 47 اور ڈیوڈ ولی نے 21 رنز بنائے ۔ ٹرینٹ بولٹ نے 18 ویں اوور میں مسلسل گیندوں پر دو وکٹ لے کر انگلینڈ کی جدوجہد کو توڑ دیا۔بولٹ نے 46 رن پر دو وکٹ، مشیل سیٹنر نے 29 رن پر دو وکٹ اور ایش سوڈھی نے 49 رن پر دو وکٹ لئے ۔