آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

چہل اور کلدیپ نے توڑا 12برس پرانا ریکارڈ

chahal
Written by Taasir Newspaper

پورٹ الزبتھ، 14 فروری (یو این آئی) ہندستانی کلائی اسپنروں یجویندر چہل اور کلدیپ یادو نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ایک روزہ سیریز میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔دونوں اسپنروں نے ایک روزہ سریز میں ہندستانی اسپنروں کے ذریعہ سب سے زیادہ وکٹ لینے کا 12 سا ل پرانا ریکارڈ توڑ ا ہے ۔ چہل اور کلدیپ نے سیریز میں اپنا دبدبہ اس قدر بنایا کہ ہندستان نے پہلی بار جنوبی افریقہ میں کوئی سیریز جیتی ہے ۔ ہندستان چھ میچوں کی سیریز میں چار- ایک سے سبقت حاصل کرلی ہے ۔ لیگ اسپنر چہل اور کلدیپ نے پانچ میچوں میں اب تک 30 وکٹ لئے ہیں جو دو ممالک کے درمیا ن سیریز میں ہندستانی اسپنروں کے ذریعہ اب تک سب سے زیادہ ہے ۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سال 06-2005 میں انگلینڈ کے خلاف گھریلو سیریز میں تھا جب ہندستانی اسپنروں نے 27 وکٹ لئے تھے ۔ کلدیپ اب تک 11.56 کی اوسط سے 16 وکٹ لے چکے ہیں جبکہ چہل نے 16.00 کی اوسط سے 14 وکٹ لئے ہیں۔ کلدیپ کے 16 وکٹ جنوبی افریقہ میں کسی سیریز میں ایک سیریز میں سب سے زیادہ وکٹ لئے ہیں۔ انہوں نے سری لنکا کے کرشمائی آف اسپنر متھیا مرلی دھرن کا 14 وکٹوں کا ریکار ڈ توڑا ہے جو انہوں نے 1998 میں پاکستان کے خلاف جنوبی افریقہ کے ساتھ سہ فریقی سیریز میں بنایا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper