تاریخی فتح کے بعد ہندستان کی بادشاہت مضبوط

دوبئی/پورٹ الزبتھ14 فروری (یو این آئی ): جنوبی افریقہ کی زمین پر پہلی بار سیریز جیت کر تاریخ رقم کرنے والی ہندستانی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں سرفہرست رہنے پر اپنی بادشاہت مضبوط کرلی ہے اور چھٹے میچ میں کوئی بھی نتیجہ آنے پر بھی ہندستان اسی مقام پر قابض رہے گا۔ ہندستان نے جنوبی افریقہ کو منگل کی رات پانچویں ون ڈے میں 73 رن سے شکست دے دی، جس میں چھ میچوں میں اے آئی ڈی سیریز میں 4-1 کی سبقت حاصل کرلی ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہندستان نے جنوبی افریقہ میں کوئی سیریز اپنے نام کی ہے ۔ سیریز کا آخری میچ سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ جب ہندستانی ٹیم اے آئی ڈی سیریز میں کھیل رہا تھا، تو اس وقت 119 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھا۔ دومیچوں میں کامیابی حاصل کرنے بعد ہندستانی ٹیم نمبر ایک پر پہنچ گئی ۔ ہندستانی ٹیم کے 122 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ جنوبی افریقہ اب 118 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان چھٹے اور فائنل میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ اگر ہندستان نے اس میچ کو جیت لیا تو پھر وہ سیریز کو 123 پوائنٹس کے ساتھ ختم کردیں گے اور اگر وہ ہار جائے تو وہ 121 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ایک پر قائم رہے گا۔ یہ اکتوبر 2017 کے بعد سے پانچویں بار ہوگا جب ہندستان نے ایک روزہ میچوں کی درجہ بندی میں سر فہرست رہ کر سیریز ختم کی ہے ۔ ہندستانی ٹیم ٹیسٹ درجہ بندی کی فہرست میں اس وقت سب سے اوپر ہے ۔ ہندستانی ٹیم موجودہ وقت میں ٹسٹ رینکنگ میں بھی سرفہرست ہے ۔ جنوری 2013 سے جنوری 2014 تک بارہ مہینے ،ستمبر 2014 میں ایک ماہ، نومبر 2014 میں 15 دن ، ستمبر 2017 میں چار دن اور اکتوبر 2017 میں 17 دن نمبر ون رینکنگ پر رہی تھی۔ دوسری طرف انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں اگر انگلینڈ کلین سویپ کرتا ہے تو وہ جنوبی افریقہ کو تیسرے مقام پر چھوڑ کر دوسرے نمبر پر پہنچ جائے گا۔ اس درمیان افغانستان کی ٹیم منگل کو شارجہ میں زمبابوے سے تیسرا ون ڈے جیتنے کے بعد زمبابوے کو پیچھے چھوڑ کر 10 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ افغانستان کو اس مقام پر بنے رہنے کے لئے 19 فروری کو ختم ہونے والی یہ سیریز جیتنی ہوگی۔ادھر جنوبی افریقہ کی سرزمین پر پہلی مرتبہ کوئی سیریز جیت کر تاریخ رقم کرنے کے بعد ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے اس کا کریڈٹ اپنے کھلاڑیوں کو دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے لڑکوں نے سخت محنت کی۔ ہندوستان نے روہت شرما (115) کی شاندار سنچری، آل را¶نڈرہاردک پانڈیا کی عمدہ گیندبازی اور فیلڈنگ اور چائنامین گیندباز کلدیپ یادو (57 رن پر چار وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت منگل کی رات میزبان جنوبی افریقہ کو پانچویں ون ڈے میں 73 رنز سے شکست دے کر چھ میچوں کی سیریز میں چار۔ایک کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ میں پہلی مرتبہ کوئی سیریز اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ وراٹ نے میچ کے بعد کہا، “اس جیت سے میں بے حد خوش ہوں۔ہماری طرف سے یہ ایک اور شاندار کارکردگی رہی۔ ہم نے تاریخ رقم کی۔ اس کے لئے لڑکوں نے سخت محنت کی ۔ تیسرے ٹیسٹ کے بعد سے ہی ہماری کارکردگی بہتر ہوئی ہے ۔ تاریخ رقم کرنے کے لئے کھلاڑیوں نے اپنا پورا تعاون دیا ہے ۔” ہندوستانی ٹیم مسلسل سب سے زیادہ باہمی ون ڈے سیریز جیتنے کے معاملے میں اب دنیا میں ویسٹ انڈیز کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئی ہے ۔ ہندوستان نے 2016 سے اب تک مسلسل نو ون ڈے سیریز اپنے نام کی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز نے 1980-1988 کے دوران مسلسل 14 سیریز اپنے نام کی تھی۔ کپتان نے کہا، “ہم نے سیریز جیت لی ہے اور اب ہم ایک ساتھ بیٹھ کر یہ دیکھیں گے کہ ہمیں کہاں اوربہتر کرنا ہے ۔ چار ۔ایک کی جیت شاندار احساس ہے ۔ ہم اسے پانچ۔ایک کرنا چاہتے ہیں۔ ممکن ہے کہ اگلے میچ میں کچھ اور کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے . لیکن ہمارا اہم مقصد میچ جیتنا ہے اور اس کے لئے ہم کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ ” گزشتہ چار میچوں سے ناکام چل رہے سلامی بلے باز روہت شرما نے پانچویں میچ میں شاندار 115 رنز کی اننگز کھیل کر ہندوستان کی جیت کی بنیاد رکھی۔ روہت کو ان کی اس شاندار کارکردگی کے لئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ پیش کیا گیا۔ روہت نے میچ کے بعد کہا، “یہ سنچری کافی وقت بعد لیکن صحیح وقت پر تھی۔ جب آپ سنچری بناتے ہو اور آپ کی ٹیم جیت جائے ، تو اس سے بڑھ کر اور کیا خوشی ہوگی۔ کافی وقت تک بلے بازی کرنا میرے لئے فائدہ مند ثابت ہوا۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم نے جو اسکور کیا اس کاہم نے کامیابی سے دفاع کیا۔ ”