ڈی ولیرس ٹی-20سیریز سے باہر

جوہانسبرگ، 18 جنوری (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے خطرناک بلے باز اے بی ڈی ولیرس بائیں گھٹنے میں چوٹ کی وجہ سے ہندستان کے خلاف موجودہ ٹوئنٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ڈی ولیرس کو ہندستان کے خلاف پانچویں ون ڈے میں سینچورین میں یہ چوٹ لگی تھی۔اگرچہ وہ اس چوٹ کے باوجود آخری دو ون ڈے میں کھیلے لیکن کرکٹ جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف اگلے ماہ آئندہ ٹیسٹ سیریز کے پیش نظر انہیں اس سیریز سے آرام دے دیا تاکہ وہ اپنی چوٹ سے پوری طرح نجات حاصل کر سکیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے منیجر محمد موسی ج¸ نے ایک بیان میں کہا کہ ڈی ولیرس کو پانچویں ون ڈے سے پہلے بلے بازی کرتے وقت چوٹ لگی تھی۔حالانکہ انہوں فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا تھا لیکن میچ کے دوران ان کی چوٹ سنگین ہو گئی۔ سلیکٹرز نے ڈی ولیرس کی جگہ کسی کھلاڑی کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ڈی ولیرس دائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ کی وجہ سے ہندستان کے خلاف پہلے تین ون ڈے میں بھی نہیں کھیل پائے تھے جو انہیں تیسرے ٹیسٹ کے دوران لگی تھی۔