ٹی-20سیریز جیتنے اترے گی وراٹ اینڈ کمپنی

کیپ ٹا¶ن 23 فروری (یو این آئی) جنوبی افریقہ کی سرزمین پر پہلی بار کوئ¸ دو طرفہ سیریز جیت کر تاریخ رقم کرنے والی ہندستانی کرکٹ ٹیم ہفتہ کو میزبان ٹیم کے خلاف ہونے والے تیسرے اور فیصلہ کن ٹوئنٹی 20 میچ جیت کر سیریز بھی اپنے نام کرنے کے ارادے سے میدان پر اترے گی۔ چھ میچوں کی ون ڈے سیریز کو 5۔1 سے جیتنے والی ہندستانی کرکٹ ٹیم نے تین میچوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو 28 رنز شکست دے کر سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کرلی تھی۔اگرچہ جنوبی افریقہ نے دوسرے میچ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے چھ وکٹ سے جیت درج کر سیریز میں 1۔1 سے برابر کر لی۔لیکن اب دونوں ٹیمیں ہفتہ کو ھونے والے آخری میچ کو جیت کر سیریز اپنے نام کرنا چاہے گی۔ ہندستان نے اتوار کو سیریز کے پہلے میچ میں شکھر دھون کے 72 رنز کی بدولت تین وکٹ پر 203 رن کا بڑا اسکور بنایا تھا اور پھر تیز گیند باز بھونیشور کمار کے 24 رن پر پانچ وکٹ کی بدولت میزبان ٹیم کو نو وکٹ پر 175 رن پر روک کر 28 رنز سے میچ جیت لیا تھا۔ مہمان ہندستان نے دوسرے میچ میں منیش پانڈے ناٹ آ¶ٹ 79 اور مہندر سنگھ دھونی کے ناٹ آ¶ٹ 52 کی جارحانہ نصف سنچریوں کی مدد سے چار وکٹ پر 188 رن کا مضبوط اسکور بنایا تھا جسے جنوبی افریقہ نے وکٹ کیپر ہنرک کلاسین اور کپتان جے پی ڈومنی کی نصف سنچریوں کی بدولت آٹھ گیند باقی رہتے چار وکٹ پر 188 رن بنا کر چھ وکٹ سے میچ جیت کر سیریز 1۔1 سے برابر کر لی تھی۔ ہندستان کے لئے سب سے اچھی بات یہ ہے کہ کپتان وراٹ خود آگے آکر ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔وراٹ ون ڈے سیریز میں 558 رنز بنا کر مین آف دی سیریز رہے تھے ۔وراٹ نے ٹوئنٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں 26 اور دوسرے میں صرف ایک رن بنائے تھے ۔لیکن ان سے اچھی بات یہ ہے کہ کرکٹ کے اس مختصر فارمیٹ میں اوپنر شکھر دھون، سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی اور منیش پانڈے فارم میں ہیں ۔ گیند بازوں میں ون ڈے سیریز میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کلائی کے اسپنر یجویندر چہل ٹوئنٹی 20 میں تھوڑے مہنگے ثابت ہو ئے ہیں۔چہل کو پہلے میچ میں صرف ایک وکٹ ملا تھا۔دوسرے میچ میں بھی انہیں مایوسی ہاتھ لگی تھی اور انہوں نے چار اوور میں بغیر کسی وکٹ کے 64 رن لٹا دیئے تھے ۔لیکن چہل اپنی ون ڈے کی کارکردگی کو یاد کر کے سیریز کے آخر¸ اور فیصلہ کن میچ میں واپس آ سکتے ہیں۔ وہیں جنوبی افریقہ کے باقاعدہ کپتانوں کی غیر موجودگی میں ٹیم کی کمان سنبھال رہے جے پی ڈومنی چاہیں گے کہ وہ اس فیصلہ کن میچ کو جیت کر اپنی کپتانی میں ٹیم کو سیریز جتائیں ۔ باقاعدہ وکٹ کیپر کوئنٹن ڈ¸ کاک کی جگہ ٹیم میں شامل ہنرک کلاسین نے دونوں میچوں میں میچ فاتح اننگز کھیلی ہے اور ٹیم کو تیسرے میچ میں بھی ان سے ایسی ہی کارکردگی کی توقع کی جائے گی۔ لیکن کلر ملر کے نام سے مشہور ڈیوڈ ملر اور جے ا سمٹس کے بلے سے رنز نہ نکل پانا میزبان ٹیم کو بحران میں ڈال سکتا ہے ۔ملر اورا سمٹس نے گزشتہ دو میچوں میں بالترتیب 5،9 اور 2، 14 رنز ہی بنائے ہیں۔ گیند بازوں میں ٹوئنٹی 20 سیریز سے اپنے بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبو کرنے والے درمیانہ فاسٹ بولر جونیئر ڈالا نے گزشتہ دو میچوں میں اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا ہے ۔انہوں نے سیریز میں اب تک چار وکٹ حاصل کئے ہیں اور میزبان ٹیم انہیں تیسرے میچ میں بھی موقع دے سکتی ہے ۔ کیپ ٹا¶ن میں صبح بارش ہونے کا امکان ہے ۔لیکن شام کو موسم صاف رہنے کی امید ہے ۔اگر صبح بارش ہوتی ہے تو وکٹ گیلی ہو سکتی ہے جو تیز گیند بازوں کے لئے مصیبت ثابت بن سکتی ہے ۔ جنوبی افریقہ کے دورے پر ہندستان کو ٹیسٹ سیریز میں 1۔2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لیکن ہندستان نے ون ڈے سیریز کو 5۔1 سے جیت کر جنوبی افریقہ کی سرزمین پر پہلی بار کوئی دو طرفہ سیریز جیتی ہے ۔