شکھر اور بھونیشور کی لمبی چھلانگ

دبئی 25 فروری (یو این آئی) ہندوستانی بلے باز شکھر دھون اور تیز گیند باز بھونیشور کمار نے اتوار کو جاری تازہ آئی سی سی ٹوئنٹی 20 رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگائی ہے ۔ ہندستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز میں 2۔1 کی جیت کے بعد جاری رینکنگ میں شکھر 14 مقام کی چھلانگ کے ساتھ کیریئر کے بہترین 28 ویں اور بھونیشور 20 مقام کی چھلانگ کے ساتھ 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔شکھر نے تین میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ 143 رنز بنائے جبکہ بھونیشور نے سات وکٹ لئے جس میں ایک میچ میں پانچ وکٹ بھی شامل ہیں ۔ ٹیم رینکنگ میں ہندستان کو ایک پوائنٹس کا فائدہ ہوا جبکہ جنوبی افریقہ کو ایک پوائنٹس کا نقصان ہوا۔ہندستان تیسرے اور جنوبی افریقہ ساتویں نمبر پر ہے ۔پاکستان پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے ۔ افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان ون ڈے میں مشترکہ طور پر نمبر ایک بننے کے بعد ٹوئنٹی 20 میں بھی نمبر ایک بولر بن گئے ہیں۔انہیں زمبابوے کے خلاف 2۔0 کی جیت میں پانچ وکٹ لینے کا فائدہ ہوا۔