خاتون کرکٹرجھولن زخمی، ون ڈے سیریز سے بھی باہر

نئی دہلی، 27 فروری (یو این آئی) ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی تجربہ کار تیز گیندباز جھولن گوسوامی ایڑی کی چوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی تین میچوں کی گھریلو ون ڈے سیریز سے بھی باہر ہو گئی ہیں اور اب ان کی جگہ بنگال کی تیز گیند باز سوکنیا پریدا کو 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے وال¸ جھولن کو حال ہی میں جنوبی افریقہ کے دورے پر ایڑی میں چوٹ لگ گئی تھی اور انہیں ٹوئنٹی 20 سیریز سے ہٹنا پڑا تھا۔ان کی جگہ آل را¶نڈر رومیل¸ دھر نے لی تھی۔اس کے بعد سے ہی وہ ٹیم سے باہر چل رہی ہیں اور ری ہیبی لٹیشن سے گزر رہی ہیں۔ 24 سال کی پریدا نے 2016 میں نومبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف وجئے واڑا میں ون ڈے کیریئر میں ڈیبو کیا تھا۔ہندستانی ٹیم 12 سے 18 مارچ تک بڑودہ میں آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلے گی۔سیریز کا پہلا میچ 12 مارچ، دوسرا 15 مارچ اور تیسرا 18 مارچ کو ہوگا۔ سیریز کے لئے متالی راج کپتان اور ھرمن پریت کور نائب کپتان ہوں گی۔ون ڈے سیریز آئی سی سی خواتین چمپئن شپ 2017۔2020 کا ہی ایک حصہ ہے ۔ون ڈے سیریز کے بعد ٹوئنٹی 20 سیریز ہوگی جس کے لئے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ہندستان نے حال ہی میں جنوبی افریقہ میں تاریخی مظاہرہ کرتے ہوئے ون ڈے سیریز 2۔1 سے اور ٹی 20 سیریز 3۔1 سے جیتی تھی۔ ٹیم اس طرح ہے : متالی راج (کپتان)، ھرمن پریت کور (نائب کپتان)، سمرتی مدھانا، پونم راوت، جمیما رڈرگیز، ویدا کرشنامورتی، مونا میشرام، سشما ورما (وکٹ کیپر)، ایکتا بشٹ، پونم یادو، راجیشور¸ گایکواڈ، شکھا پانڈے ، پوجا وسترکر اور دپتی شرما۔