راشد خان بنے دنیا کے سب سے کم عمر کپتان

کابل، 27 فروری (یو این آئی) کیریئر کے اپنے بہترین دور سے گزر رہے افغانستان کے نوجوان لیگ اسپنر راشد خان کو آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں ویسٹ انڈیز اور ہالینڈ کے خلاف ہونے والے مقابلوں کے لئے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔راشد کرکٹ سے کسی بھی فارمیٹ میں سب سے کم عمر کپتان بننے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔19 سال کے راشد کو باقاعدہ کپتان اصغر استنکزئی کی جگہ افغان ٹیم کا نیا کپتان بنایا گیا ہے ۔ استنکزئی سرجری کے لئے زمبابوے کے ایک اسپتال میں داخل ہیں اور وہ تقریبا دو ہفتوں تک کرکٹ سے دور رہیں گے ۔ استنکزئی کے ٹیم میں واپسی تک راشد ہی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے ۔ افغانستان کو آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں ویسٹ انڈیز اور ہالینڈ کے خلاف 27 فروری اور ایک مارچ کو ہرارے میں میچ کھیلنے ہیں۔افغان کی ٹیم پھر اس کے بعد چار مارچ کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں اترے گی۔راشد نے افغانستان کے لئے اب تک 37 ون ڈے اور 29 ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے بالترتیب 86 اور 47 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ راشد سے پہلے سب سے کم عمر میں کرکٹ کے کسی بھی فارمیٹ میں کپتان بننے کا ریکارڈ برمودا کے رڈن¸ ٹروٹ کے نام تھا جو 20 سال 332 دن میں کپتان بنے تھے ۔اس کے بعد بنگلہ دیش کے راجن صالح (20 سال 297 دن)، زمبابوے کے تیتندا ٹائبو (20 سال 342 دن) اور ہندستان کے نواب پٹودی (21 سال 77 دن) ہیں۔ آئی پی ایل میں حیدرآباد کی جانب سے کھیلنے والے راشد نے حال ہی میں سب سے کم عمر میں ون ڈے اور ٹوئنٹی20 بولنگ رینکنگ میں نمبر ایک مقام حاصل کیا تھا۔انہوں نے پاکستان کے ثقلین مشتاق کا ریکارڈ توڑا تھا جو 21 سال اور 13 دن کی عمر میں دنیا کے نمبر ایک بولر بنے تھے ۔راشد افغانستان کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے آئی سی سی رینکنگ میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی راشد خان دنیا کے کم عمر ترین نمبر ایک بالر بھی بن گئے ہیں ، انہوں نے 19 برس اور 153 دنوں کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کیاافغانستان کے راشد خان ٹاپ فائیو آل را¶نڈرز میں جگہ بنانے میں بھی کامیاب رہے ، ان کا چوتھا نمبر ہے ۔ ٹیم رینکنگ میں افغانستان نے زمبابوے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دسویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے ۔افغانستان نے سیریز میں 4۔1سے کامیابی حاصل کر کے 55 پوائنٹس کے ساتھ دسویں پوزیشن سنبھالی ہے جب کہ زمبابوے کی ٹیم سیریز ہارنے کے بعد 3 پوائنٹس کھو کر 50 پوائنٹس کے ساتھ 11ویں نمبر پر چلی گئی ہے ۔