سرینا کی جیت سے شروعات

0
50

نیویارک، 09 مارچ (یو این آئی) امریکہ کی سرینا ولیمز نے بچے کی پیدائش کے بعد واپسی کرتے ہوئے یہاں بی این پی پریباس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں زیرینا ڈیاس کو 7۔5، 6۔3 سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا ہے ۔ 14 ماہ میں سابق نمبر ایک سرینا کا پہلا سنگلز میچ ہے ۔سال 2017 میں آسٹریلین اوپن جیتنے کے بعد پروفیشنل ٹینس میں واپسی کر رہی سرینا نے سینٹر کورٹ پر گھریلو حامیوں کے سامنے جیت درج کی۔انہوں نے میچ میں 27 بے جا بھولیں کیں اور 34 ونرس لگائے ۔اگرچہ ان کے لیے میچ بہت آسان نہیں رہا۔ اوپننگ سیٹ میں انہوں نے دو پوائنٹس گنوائے لیکن پھر نرمی کے ساتھ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کیریئر میں 23 گرینڈ سلیم جیت چکی سرینا کے سامنے ڈیاس نے کافی مشکل مظاہرہ کیا اور پہلے سیٹ میں 5۔5 پر اسکور برابر کیا، اگرچہ قازقستان کی کھلاڑی کی اگلے گیم میں امریکی کھلاڑی نے سروس بریک کر برتری حاصل کرلی۔ 36 سالہ سرینا نے دوسرے سیٹ میں پھر آسان¸ سے جیت درج کی۔سرینا اس سال آسٹریلین اوپن میں خطاب کا دفاع کرنے نہیں اتر سکی تھیں لیکن وہ پھر سے واپسی کو تیار دکھائی دے رہی ہیں۔