کھیل

فیڈرر آسانی سے چوتھے دور میں

Written by Taasir Newspaper

انڈین ویلز، 13 مارچ (یو این آئی) عالمی نمبر ایک کھلاڑی سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں فلپ کرازنووچ کو ھراتے ہوئے یہاں بی این پی پاریبس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے را¶نڈ میں جگہ بنا لی ہے ۔ مرد سنگلز کے تیسرے را¶نڈ میں فیڈرر نے بہترین سروس اور زبردست گرا¶نڈاسٹروک کھیلتے ہوئے آسانی سے سربیا ئی کھلاڑی کے خلاف 6۔2، 6۔1 سے جیت اپنے نام کر لی۔36 سالہ فیڈرر خراب موسم کی وجہ سے مسلسل تیسرے دن میچ کھیلنے اترے لیکن انہوں نے کورٹ پر مکمل توانائی کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس سے پہلے فیڈرر کا فریڈریکو ڈیلبونس کے خلاف تیسرے را¶نڈ کا میچ بارش سے متاثر رہا تھا اور وہ اگلے دن جا کر میچ مکمل کر سکے تھے ۔
انہوں نے فلپ کے خلاف میچ میں پہلی سروس پر 89 فیصد پوائنٹس جیتے اور چھ ایس لگائے اور ایک ڈبل فالٹ کیا۔وہیں پہلی بار سوئس ماسٹر کا سامنا کر رہے ہسپانوی کھلاڑی کے پاس فیڈرر کے کھیل کا کوئی جواب نہیں دکھا اور وہ 93 میں سے 31 پوائنٹس ہی جیت پائے ۔ ٹورنامنٹ سے رافیل نڈال، اسٹنسلاس واورنکا اور اینڈی مرے جیسے بڑے کھلاڑی باہر ہیں جبکہ نوواک جوکووچ اور کائی نشیکوری ابتدائی دور میں ہی باہر ہو چکے ہیں جس کے بعد فیڈرر ٹورنامنٹ میں ٹاپ کھلاڑی بچے ہیں اور ریکارڈ چھٹے انڈین ویلز خطاب کے مضبوط دعویدار مانے جا رہے ہیں۔فیڈرر نے جیت کے بعد کہا کہ وہ ایک وقت میں ایک ہی مقابلے پر توجہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں سیمی فائنل یا فائنل کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہوں۔مجھے لگتا ہے کہ یہ غلط ہو گا۔میں فی الحال اچھی تال میں ہوں اور اسے برقرار رکھنا چاہتا ہوں۔ٹاپ سیڈ کھلاڑی اگلے میچ میں فرانس کے جرم¸ چارڈ¸ سے نبرد آزما ہوں گے جنہوں ہم وطن ایڈرین مناریو کو شکست دی۔دیگر میچوں میں پانچویں سیڈ ڈومنیکن تھیم پابلو کیوواس کے خلاف 6۔3 ،4۔6 ،2۔4 کے اسکور پر ریٹائر ہو گئے ۔ساتویں سیڈ کیون اینڈرسن نے نکولا ککر کو 7۔6، 7۔6 سے اور جنوبی کوریا کے چنگ ھیون نے ٹامس بیردچ کو 6۔4 ،6۔4 سے شکست دی۔کروشیا کے 13 ویں سیڈ بورنا کورچ نے ا سپین کے رابرٹو بتستا کو 6۔1 ،6۔3 اور اسپین کے پابلو کارینو نے ڈانل مدویدیف کو 6۔1 ،7۔5 سے شکست دی۔امریکہ کے 20 سال کے ٹیلر نے فرنانڈو ورداسکو کو 4۔6 ،6۔2 ،7۔6 سے شکست دی۔

About the author

Taasir Newspaper