آئی سی سی کی ٹسٹ رینکنگ میں رباڈا نمبر ون بولر

نئی دہلی، 13 مارچ (یو این آئی) دو ٹسٹ میچوں کے لئے معطلی کا سامنے کرنے والے جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کیگسو ربادا نے منگل کو جاری تازہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنا نمبر ون مقام واپس حاصل کر لیا ہے ۔ جنوبی افریقہ میں چل رہی ٹسٹ سیریز میں ربادا کو پورٹ الزبتھ میں ہوئے دوسرے میچ میں 11 وکٹ لینے کے بعد درجہ بندی میں یہ فائدہ ملا ہے اور وہ ٹیسٹ گیند بازوں میں پھر سے سرفہرست بولر بن گئے ہیں۔ان کی کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ نے دوسرا میچ 118 رنز سے جیت کر چار ٹسٹ میچوں کی سیریز 1۔1 سے برابر کی تھی۔ربادا نے اسی کے ساتھ پہلی بار کیریئر میں 900 رینکنگ پوائنٹس کا ہندسہ بھی پار کر لیا ہے ۔ وہ ورنون فلینڈر، شان پولک اور ڈیل اسٹین کے بعد یہ کامیابی حاصل کرنے والے جنوبی افریقہ کے چوتھے بولر ہیں اور فی الحال ان کی درجہ بندی میں 902 ریٹنگ پوائنٹس ہیں اور دوسرے نمبر پر موجود انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن سے 15 پوائنٹس آگے ہیں۔ اگرچہ فی الحال ربادا موجودہ سیریز کے دوسرے میچ کے دوران دو مختلف واقعات میں آئی سی سی سے چار ڈیمیرٹ پوائنٹس کی وجہ سے سیریز کے باقی دونوں میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہیں دو ٹسٹ میچوں سے معطل کر دیا گیا ہے ۔ربادا کیریئر میں تیسری پابندی سے بھی صرف تین ڈی میرٹ پوائنٹس ہی دور ہیں۔ربادا نے کیریئر کے 28 ٹسٹ میچوں میں چار بار میچ میں 10 وکٹ کی کامیابی بھی اپنے نام کر لی ہے ۔ موجودہ سیریز میں ان کی کارکردگی کی بدولت بلے باز اے بی ڈی ولیرس اور آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی درجہ بندی میں بھی تبدیلی آئی ہے ۔ اے بی نے دوسرے ٹیسٹ میں ناقابل شکست 126 اور 28 رن بنائے تھے اور پانچ مقام اٹھ کر آئی سی سی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں واپس ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے ہیں۔وہ پاکستان کے اظہر علی کو ہٹا کر ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔دوسرے میچ میں صرف ایک وکٹ لینے والے اسٹارک چار مقام گر کر نویں نمبر پر کھسک گئے ہیں۔ورنون فلینڈر بھی ایک مقام گر کر آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔لیکن ٹیسٹ آ ل را¶نڈر میں انہوں نے ایک جگہ کا سدھار کیا ہے اور سرفہرست پانچ میں شامل ہو گئے ہیں۔