آئی پی ایل میں منتخب نہ ہونے سے مایوسی:روٹ

لندن، 06 مارچ (یو این آئی) انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے سرخیوں میں چھائے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں اس سال ہوئی نیلامی میں کسی فرنچائز کی طرف سے ا نہیں منتخب نہ کرنے پر افسوس ظاہر کیا ہے ۔ روٹ اور جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ آئی پی ایل 2018 کیلئے ہوئی نیلامی عمل میں دو ایسے مارکی کھلاڑی تھے جنہیں کسی فرنچائز نے نہیں خریدا۔روٹ نے اگرچہ مانا کہ آئی پی ایل سے ہونے والی موٹی کمائی ان کا مقصد نہیں تھا بلکہ وہ اس لیگ میں کھیل کر ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں اپنی کارکردگی بہتر بنانا چاہتے تھے ۔انگلش ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ میں بہت دکھی تھا۔میں چاہتا تھا کہ ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں اپنی کارکردگی کو اس لیگ میں کھیل کر اور بہتر کروں۔میرا مقصد آئی پی ایل میں کھیل کر زیادہ سے زیادہ پیسہ کمانا نہیں تھا۔میں آئی پی ایل کی کسی ٹیم میں فٹ نہیں ہوا اور اس بارے میں میں کچھ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی فرنچائزی کی طرف سے منتخب نہ ہونے پر مایوس تھا لیکن میں اسے سمجھتا ہوں۔ہر فرنچائز کو پہلے سے پتہ تھا کہ انہیں کیا چاہیے اور انہوں نے پہلے ہی اپنی ٹیموں کا خاکہ تیار کر رکھا ہوگا۔انگلش بلے باز نے کہا کہ وہ اب گھریلو میدان پر جو بھی کرکٹ کی شکل کھیلیں گے اس میں ہی اچھی کارکردگی کی کوشش کریں گے ۔لیکن اگر انہیں آئی پی ایل میں منتخب کر لیا جاتا تو ان کے لیے یہ بہت اچھا تجربہ ہوتا۔روٹ آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی گئی سہ رخی ٹوئنٹی 20 سیریز میں بھی نہیں کھیل سکے لیکن نیوزی لینڈ کی میزبانی میں ہونے والی دو ون ڈے سیریز کے لیے انگلینڈ ٹیم میں واپسی کریں گے ۔ آئی پی ایل 2018 کی نیلامی کے کچھ ہفتے پہلے ہی انگلینڈ کے کوچ ٹریور بے لس نے حالانکہ کہا تھا کہ روٹ کو آئی پی ایل لیگ میں نہیں کھیلنا چاہیے تاکہ وہ ایشیز سیریز کے مصروف شیڈول کے بعد خود کو آئندہ سیریز کے لیے تیار کر سکیں۔انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0۔4 سے ہار کا سامنا کر نا پڑا تھا ۔ وہیں روٹ کو بھی اپنی کارکردگی کے لئے تنقید اٹھانی پڑی تھی۔لیکن انگلش ٹیم کے کوچ اور آئی پی ایل کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائڈرس کے لئے کوچنگ کر چکے بے لس خود مانتے ہیں کہ روٹ کو ٹوئنٹی 20 لیگ کے بجائے صرف اپنی فارم پر توجہ دینا چاہیے ۔