خاتون ہاکی ٹیم نے جنوبی کوریا سے جیتی سریز

سیول، 09 مارچ (یو این آئی) ہندستانی خاتون ہاکی ٹیم نے اپنی پچھلی شکست سے سبق لیتے ہوئے جنوبی کوریا کے خلاف سیریز کے چوتھے میچ میں جمعہ کو 3۔1 سے بہترین جیت درج کرکے واپسی کر لی اور ساتھ ہی پانچ میچوں کی سیریز میں 3 ۔1 کی ناقابل تسخیر برتری بھی بنا لی۔ پانچ میچوں کی سیریز میں ہندستانی خواتین نے چوتھے مقابلے میں یہاں جنچن نیشنل ایتھلیٹکس سینٹر میں جمعہ کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ شکست کا بدلہ بھی برابر کر لیا۔ دنیا میں 10 ویں نمبر کی ٹیم ہندستان نے اب سیریز میں 3۔1 کی ناقابل تسخیر برتری بھی بنا لی ہے جبکہ اس کا آخری میچ اتوار کو ہونا ہے ۔میچ میں پہلے کوارٹر میں گرجیت کور نے دوسرے اور دیپکا نے 14 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ٹیم کو 2۔0 سے برتری دلائی۔اس کے بعد پونم رانی نے 47 ویں منٹ میں میدانی گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلا دی۔ایم ھین پارک نے 57 ویں منٹ میں گول کر جنوبی کوریا کے لیے شکست کے فرق کو کم کرنے کی کوشش کی۔ ہندستان نے اس سے پہلے دوسرے منٹ میں ہی پنالٹی کارنر حاصل کرتے ہوئے حریف ٹیم پر دبا¶ بنا دیا جسے گرجیت نے کامیاب کیا اور جنوبی کوریا کی گول کیپر ھیابن جگ اسے روک نہیں سکیں۔وہیں میزبان ٹیم چوتھے اور 10 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کے مواقع بیکار گئے ۔ہندستان نے وہیں 14 ویں منٹ میں بھی پنالٹی کارنر حاصل کیا اور دیپکا نے اسے کامیاب کیا ۔ دوسرے کوارٹر میں اگرچہ مقابلہ برابری کا رہا اور کوئی بھی ٹیم گول نہیں کرسکی۔ہاف ٹائم تک ہندوستان کے پاس دو گول کی برتری رہی۔میچ کے تیسرے کوارٹر میں بھی ایسی ہی صورت حال رہی جبکہ چوتھے کوارٹر میں وندنا کٹاریا کے پاس پر پونم رانی نے میدانی گول کیا۔دنیا کی نویں نمبر کی ٹیم کیلئے 57 ویں منٹ میں پارک نے ایک گول کیا۔