رنجی چمپئن ودربھ کاایرانی کپ پرقبضہ ، جعفر مین آف دی میچ

ناگپور، 18 مارچ (یو این آئی) رنجی چمپئن ودربھ کے بلے بازوں کی ناقابل یقین کارکردگی کے بعد یہاں میچ کے پانچویں اور آخری دن اتوار کو ریسٹ آف انڈیا کے خلاف میچ ڈرا ختم ہوا، لیکن پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر ایرانی کپ 2017۔18 کا خطاب ودربھ کے حصے میں آیا ۔ ودربھ کی پہلی اننگز میں 286 رنز کی شاندار ڈبل سنچری کھیلنے والے 40 سال کے وسیم جعفر کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ودربھ نے ریسٹ آف انڈیا کے خلاف پہلی اننگز میں سات وکٹ پر 800 رن بنانے کے بعد اننگز ڈکلئیر کردی تھی جو ایرانی کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ اسکور بھی ہے ۔ ریسٹ آف انڈیا اپنی پہلی اننگز میں 129.1 اوور میں 390 پر آل آ¶ٹ ہو گئی۔ودربھ نے 410 رنز کی برتری کے باوجود ریسٹ آف انڈیا سے فالو آن نہیں کرایا اور دوسری اننگز میں بلے بازی کی۔ودربھ نے 26 اوور کے کھیل میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 79 رن بنائے اور میچ ڈرا ختم ہو گیا۔ودربھ کو اس پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر ایرانی کپ چمپئن قرار دیا گیا۔ودربھ کا ایرانی کپ پر پہلی بار قبضہ تو اسی وقت یقینی ہو گیا تھا جب اس نے پہلی اننگز 800 رنز کے بھاری اسکور پر ڈکلئیر کر دی تھی ۔ میچ کے آخری دن یہی دیکھنا باقی تھا کہ ودربھ سیدھی جیت درج کر پاتا ہے یا نہیں۔ ریسٹ آف انڈیانے کل کے چھ وکٹ پر 236 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ھنوما وھار¸ نے 81 اور جینت یادو نے 62 رن سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔ھنوما نے 327 گیندوں میں 23 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 183 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جو فرسٹ کلاس میں ان کی 14 ویں سنچری بھی تھی ۔ جینت جب اپنی چوتھی فرسٹ کلاس سنچری سے محض چار رن دور تھے کہ آدتیہ سروٹے کی گیند کو مارنے کی کوشش میں اسٹمپ ہو گئے ۔جینت نے 230 گیندوں کا سامنا کیا اور 96 رنز میں 14 چوکے لگائے ۔ھنوما اور جینت نے ساتویں وکٹ کے لیے 216 رن کی ساجھے داری کی۔ دونوں ٹیم کے اسکور کو 314 تک لے گئے ۔دونوں بلے بازوں نے ریسٹ آف انڈیا کو چھ وکٹ پر 98 رن کی نازک صورتحال سے نکالا تھا۔جینت کا وکٹ گرنے کے بعد ھنوما نے شہباز ندیم (15) کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لئے 58 رن جوڑے ۔ندیم کو بھی سروٹے نے بولڈ کیا۔ ندیم کا وکٹ 372 کے اسکور پر گرا۔سدھارتھ کول دو رن بنانے کے بعد ٹیم کے 389 کے اسکور پر آ¶ٹ ہو گئے ۔ھنوما اپنی ڈبل سنچری کے قریب پہنچ رہے تھے لیکن دوسرے سرے پر ان کے ساتھی بلے باز پویلین لوٹ رہے تھے ۔ھنوما آخر سروٹے کا تیسرا شکار بن گئے اور ریسٹ آف انڈیا کی اننگز 390 رنز پر ختم ہو گئی۔ ریسٹ آف انڈیا نے کل 129.1 اوور کھیلے ۔ودربھ کو رنجی چمپئن بنانے میں اہم کردار نبھانے والے رجنیش گربان¸ اپنے کل کے چار وکٹ میں کوئی اضافہ نہیں کر سکے ۔انہوں نے 24 اوور میں 70 رن دے کر چار وکٹ لئے ۔لیفٹ آرم اسپنر سروٹے نے شاندار بولنگ کی اور 37.1 اوور میں 97 رن پر تین وکٹ لئے ۔فاسٹ بولر امیش یادو کے حصے میں 27 اوور میں 72 رن پر دو وکٹ آئے ۔ ودربھ کی دوسری اننگز میں سنجے راما سوامی نے 85 گیندوں پر ناٹ آوٹ 27 اور اکشے واڈکر نے 71 گیندوں پر ناٹ آوٹ 50 رن بنائے ۔ودربھ کا اسکور 26 اوور میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 79 رن رہا اور میچ ڈرا ختم ہو گیا۔ودربھ کی دوسری اننگز میں اسٹار آف اسپنر روی چندرن اشون نے بولنگ نہیں کی۔ریسٹ آف انڈیا نے 26 اوور کے لیے کل سات گیند بازوں کا استعمال کیا لیکن کامیابی کسی کو نہیں ملی۔