وراٹ سمیت پانچ کرکٹروں کو ملیں گے7 کروڑ

نئی دہلی، 07 مارچ (یواین آئی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں کے معاہدے میں ایک نئے گریڈ ‘اے پلس’ کا اعلان کیا ہے جس میں اکتوبر 2017 سے ستمبر 2018 کے لیے پانچ کرکٹروں کو رکھا گیا ہے اور اس معاہدے میں انہیں سات۔ سات کروڑ روپے دیئے جائیں گے ۔ بی سی سی آئی کا کام کاج دیکھنے والی منتظمین کی کمیٹی (COA) نے اکتوبر 2017 سے ستمبر 2018 تک کے لیے کھلاڑیوں کے سالانہ کانٹرکٹ کا اعلان کیا جس میں کھلاڑیوں کے لیے معاہدہ کی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اور ٹیم کے کوچ روی شاستری نے س¸ اواے کے چیف ونود رائے سے حال ہی میں ملاقات کی تھی اور کھلاڑیوں کی معاہدہ رقم بڑھانے کی مانگ کی تھی جس پر سی اواے نے اپنی رضامندی ظاہر کردی تھی۔ نئے زمرے میں کپتان وراٹ کوہلی، روہت شرما، شکھر دھون، بھونیشور کمار اور جسپریت بمراہ کو رکھا ہے ۔ اس کے علاوہ اے گریڈ میں پانچ کروڑ روپے ، بی گریڈ میں تین کروڑ روپے اور سی گریڈ میں ایک کروڑ روپے دیئے جائیں گے ۔ بی سی سی آئی نے اے پلس گریڈ میں جہاں پانچ کرکٹروں کو رکھا ہے وہیں اے گریڈ میں سات کرکٹروں کو شامل کیا گیا ہے ۔ بی گریڈ میں بھی سات کرکٹروں اور سی گریڈ میں بھی سات کرکٹروں کو جگہ ملی ہے ۔ ہندوستان کے سب سے زیادہ کامیاب کپتان اور اس وقت صرف محدود اووروں میں کھیل رہے مہندر سنگھ دھونی کو اے گریڈ میں جگہ ملی ہے ۔ پانچ کروڑ کے اے گریڈ میں دھونی کے علاوہ روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، مرلی وجے ، چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے اور ردھمان ساہا ہیں۔ اے گریڈ کے کھلاڑی اشون، جڈیجہ، وجے ، پجارا اور ساہا صرف ٹیسٹ کرکٹ ہی کھیل رہے ہیں۔ تین کروڑ کے بی گریڈ میں لوکیش راہل، امیش یادو، کلدیپ یادو، یجویندر چہل، ہاردک پانڈیا، ایشانت شرما اور دنیش کارتک کو رکھا گیا ہے جبکہ ایک کروڑ کے گریڈ سی میں کیدار جادھو، منیش پانڈے ، پٹیل، کرون نائر، سریش رینا، پارتھیو پٹیل اور جینت یادو کو جگہ ملی ہے ۔ بی سی سی آئی اس مدت کے دوران چار کانٹریکٹ میں شامل 26 کھلاڑیوں کو کل 98 کروڑ روپئے بطور فیس دے گا۔ بی سی سی آئی نے سینئر خواتین کرکٹ کے لیے بھی گریڈ ‘سی ‘ شروع کیا ہے ۔ اکتوبر 2017 سے ستمبر 2018 کی مدت کے لئے گریڈ اے میں 50 لاکھ روپے ، گریڈ بی میں 30 لاکھ روپے اور گریڈ سی میں 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے ۔ خواتین کے گریڈ اے میں متالی راج، جھولن گوسوامی، ھرمنپریت کور اور اسمرتی مندھانا، گریڈ بی میں پونم یادو، ویدا کرشنامورتی، راجیشور¸ گایکواڈ، ایکتا بشٹ، شکھا پانڈے اور دپتی شرما اور گریڈ سی میں مانسی جوشی، انوجا پاٹل، مونا میشرام، نزھت پروین، سشما ورما، پونم راوت، جے روڈرگس، پوجا وسترکر اور تانیا بھاٹیہ کو رکھا گیا ہے ۔ سی او اے نے ہندوستانی کرکٹروں کی فیس میں اضافہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد ہندوستانی کرکٹروں کی کارکردگی کو بہتر کرنا اور دنیا میں انہیں بہترین تنخواہ کے برابر لانا ہے ۔ اس کے علاوہ گھریلو کرکٹ کیلئے ہر دن کی میچ فیس میں 200 فیصد کا اضافہ بھی کیا گیا ہے ۔ مرد سینئر الیون میں کھیلنے والے کھلاڑی کو 35000 روپے ، انڈر -23 کو 17500، انڈر -19 کو 10500 اور انڈر -16 کو 3500 روپے ملیں گے جبکہ خاتون میں سینئر کو 12500، انڈر -23 کو 5500 اور انڈر -19 اور انڈر 16 کو 5500 روپے ملیں گے ۔ ٹوئنٹی 20 میچوں کے لیے فیس ان ہر زمرے کی 50 فیصد ہو گی۔ بی سی سی آئی اپنے سبھی کھلاڑیوں پر سالانہ 125 کروڑ روپے فیس کے طور پر خرچ کرے گا۔