ولیمسن کی ریکارڈ سنچری سے نیوزی لینڈ مضبوط

آکلینڈ، 23 مارچ (یو این آئی) کپتان کین ولیمسن (102) نے انگلینڈ کے خلاف پہلے دن رات کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن جمعہ کو نیوزی لینڈ کے لیے ریکارڈ 18 ویں سنچری بنائی اور اپنی ٹیم کو یہاں ایڈن پارک میں انتہائی مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا ۔بارش کی وجہ سے میچ میں جب اسٹمپس قرار دیا گیا تب نیوزی لینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر 229 رن بنا لئے تھے اور اس کے پاس 171 رنز کی بڑی برتری ہو گئی تھی۔ میچ کے دوسرے دن بارش اور میدان گیلے ہونے کی وجہ سے وقت سے پہلے اسٹمپس کا اعلان کرنا پڑا۔اس وقت تک نیوزی لینڈ نے 92.1 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 229 رن بنا لئے تھے ۔ھینر¸ نکولس نے 49 رن اور بی جے واٹلنگ 17 رنز بنا کر کریز پر ہیں۔اس سے پہلے صبح کیوی ٹیم نے اننگز کو کل کے تین وکٹ پر 175 رن سے آگے بڑھانا شروع کیا۔ولیمسن (91) اور نکولس (24) نے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔کپتان ولیمسن نے میچ میں 220 گیندوں میں 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 102 رنز کی سنچری کھیلی جو ان کے کیریئر کی 18 ویں ٹیسٹ سنچری ہے ۔ ولیمسن اس سنچری کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کے لیے سب سے زیادہ سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔انہوں نے اپنے ٹیم کے ساتھی راس ٹیلر اور سابق کپتان مارٹن کرو کو پیچھے چھوڑ دیا جن کے نام 17۔17 ٹسٹ سنچری ہیں۔
کرونے 77 میچوں میں اور ٹیلر نے 84 میچوں میں 17۔17 سنچری بنائی ہیں جبکہ ولیمسن نے اپنے 64 ویں میچ میں 18 ویں سنچری کے ساتھ نیا ریکارڈ بنا لیا ہے ۔انہیں دوبارہ جیمز اینڈرسن نے ایل بی ڈبلیو کر کے چوتھا اور دن کا واحد وکٹ نکالا۔ولیمسن اور ھینر¸ نکولس نے صبح اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے چوتھے وکٹ کے لئے 83 رن کی ساجھے داری کی اور ٹیم کو چار وکٹ پر 206 کے اسکور تک لے گئے ۔ اسٹمپس کے وقت نکولس نے 143 گیندوں میں تین چوکے لگا کر ناٹ آ¶ٹ 49 رن بنائے اور واٹلنگ (ناٹ آ¶ٹ 17) کے ساتھ پانچویں وکٹ کیلئے 23 رنز کی ناٹ آ¶ٹ ساجھے داری کر لی۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے 53 رن پر تین وکٹ لئے جبکہ اسٹیورٹ براڈ نے ایک وکٹ حاصل کی ۔اس سے پہلے انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 90 منٹ کے کھیل میں 58 رنز بنا کر آل آ¶ٹ ہو گئی تھی جو اس کا 131 سال کے ٹیسٹ تاریخ میں سب سے کم اسکور بھی ہے ۔