ٹیلر کی 181رنوں کی اننگ سے ہارا انگلینڈ

ڈنیڈن، 07 مارچ (یواین آئی) چوٹ کے بعد ٹیم میں واپس آئے مڈل آرڈر کے تجربہ کار بلے باز راس ٹیلر (ناٹ آوٹ 181) نے کیریئر کی اپنی بہترین اننگز کی بدولت جانی بیرسٹو (138) اور جو روٹ (102) کی سنچریوں پر پانی پھیر دیا۔ ٹیلر کی اس طوفانی سنچری سے نیوزی لینڈ نے چوتھے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو تین گیند باقی رہتے پانچ وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں 2-2 کی برابری حاصل کر لی۔ انگلینڈ نے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بیرسٹو اور روٹ کی سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوور میں نو وکٹ پر 335 رن کا بڑا اسکور بنایا جسے نیوزی لینڈ نے 49.3 اوور میں پانچ وکٹ پر 339 رن بنا کر حاصل کر لیا۔ مین آف دی میچ ٹیلر نے 147 گیندوں پر 181 رن کی اپنی بہترین اننگز میں 17 چوکے اور چھ چھکے اڑائے ۔ ٹیلر نے کپتان کین ولیمسن (45) کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے 84 اور وکٹ کیپر بلے باز ٹام لاتھم (71) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 187 رن کی میچ فاتح ساجھے داری کی۔
ولیمسن رپیٹ ولیمسن نے 43 گیندوں پر تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45، لاتھم نے 67 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 71، کولن ڈی گرینڈھوم نے 12 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی بدولت 23 اور ہنری نکولس نے ناٹ آ¶ٹ 13 رنز بنائے ۔ انگلینڈ کے لئے ، ٹام کیرن نے 57 پر دو وکٹ ، کریس ووکس نے 42 رن پر ایک وکٹ، مارک وڈ نے 65 رن پر ایک وکٹ اور بین اسٹوکس نے ۵۴ رن پر ایک وکٹ حاصل کیا۔
اس سے پہلے انگلینڈ نے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بے یرسٹو اور روٹ کی سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوور میں نو وکٹ پر 335 رنز بنائے . لیکن یہ اسکور بھی ٹیلر کے سامنے چھوٹا ثابت ہوا۔
بیرسٹو نے 106 گیندوں پر 14 چوکوں اور سات چھکے کی مدد سے 138 رنز اور روٹ نے 101 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی بدولت 102 رنز کی سنچری اننگز کھیلی۔ بیرسٹو کے کیریئر کی یہ تیسری اور روٹ کے کیریئر کی 11 ویں سنچری تھی۔ نیوزی لینڈ کے لئے ایش سوڈھی نے 58 رن دے کر سب سے زیادہ چار وکٹ حاصل کئے جبکہ ٹرینٹ بولٹ کو 56 رن پر دو وکٹ اور کولن منرو کو 53 رن پر دو وکٹ ملے ۔ٹم سا¶تھی نے 87 رن پر ایک وکٹ لیا۔