چمپئنز ٹرافی پر بی سی سی آئی- آئی سی سی آمنے سامنے

نئی دہلی، 20 مارچ (یو این آئی) بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے درمیان اختلافات عام بات نہیں ہے ، لیکن اس بار دونوں طرف سال 2021 میں ہونے والی چمپئنز ٹرافی کے فارمیٹ کو لے کر آمنے سامنے ہیں۔ کرکٹ کی عالمی تنظیم باوقار چمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کو بدل کر ٹوئنٹی 20 کرنے کی تجویز دیتے ہوئے ہندستانی بورڈ اسے پرانے 50 اوور کی شکل میں کھلانے کا طرفدار ہے ۔آئی سی سی ٹورنامنٹ کا اگلا ورژن اکتوبر سے نومبر میں ہندستان کی میزبانی میں مجوزہ ہے۔
غور طلب ہے کہ حال ہی میں آئی سی سی نے ہندستانی کی میزبانی میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے حکومت ہند سے بھی ٹیکس میں چھوٹ کی مانگ کی تھی لیکن اس سمت میں بی سی سی آئی یا حکومت سے اس میں کوئی مدد نہیں ملی جس سے عالمی ادارہ پہلے ہی ہندستانی بورڈ سے انتہائی ناراض مانا جا رہا ہے اور اسے ہندستان کے علاوہ کسی دوسرے ملک میں کرانے کے متبادل بھی تلاش کر رہا ہے ۔ایسے میں دونوں کے درمیان چمپئنز ٹرافی کی شکل ایک اور بحث کا مسئلہ بن گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق چمپئنز ٹرافی کو زیادہ مقبول بنانے کیلئے آئی سی سی نے اس کا فارمیٹ چھوٹا کر ٹوئنٹی 20 میں کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔یہ خیال اس کے بورڈ کے ارکان کی طرف سے دیا گیا ہے ۔آئی سی سی 2021 میں ہونے والے چمپئنز ٹرافی کے اگلے ورژن میں اسے لاگو کرنا چاہتا ہے ۔آئی سی سی کا یہ خیال اس طرح زیادہ منافع کما کر اپنے بورڈ اراکین کو مجوزہ آمدنی بٹوارے سے ہونے والے نقصان کو کم کرنا چاہتا ہے ۔