گولڈ ہیٹ ٹرک کے لئے سشیل پوری طرح فٹ

دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) مسلسل دو اولمپکس میں تمغہ جیتنے والے واحد ہندوستانی کھلاڑی پہلوان سشیل کمار آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں چار اپریل سے ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں میں گولڈن ہیٹ ٹرک کیلئے بالکل فٹ ہیں۔ سشیل نے 2010 کے دہلی دولت مشترکہ کھیلوں میں 66 کلو فری اسٹائل کلاس میں اور 2014گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں 74 کلوگرام فری اسٹائل کے نئے وزن کی کلاس میں طلائی تمغہ جیتے تھے ۔سشیل دولت مشترکہ کھیلوں کے لیے ہندستان کی 12 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں اور اس بار بھی وہ 74 کلو میں اپنا چیلنج پیش کریں گے ۔ دیگر پہلوانوں سے توقعات کے متعلق مردوں میں سشیل کے علاوہ بجرنگ (65)، ونیش پھوگاٹ (50)، اولمپکس میں کانسی کی فاتح ساکشی ملک (62) اور پوجا ڈھانڈا (57) سے طلائی کی قوی امید ہے ۔ہندستان مرد فری اسٹائل زمرے کے تمام چھ طلائی پر قبضہ کر سکتا ہے ۔ ہندستان نے گزشتہ دولت مشترکہ کھیلوں میں کشتی میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ طلائی، چھ چاندی اور دو کانسی سمیت کل 13 تمغے جیتے تھے ۔ہندستان نے گلاسگو میں 15 طلائی حاصل کئے تھے جن میں ایک تہائی حصہ کشتی کا تھا۔گلاسگو میں سشیل کے علاوہ امت کمار، ونیش، ببیتا کماری اور یوگیشور دت نے طلائی تمغہ جیتے تھے ۔ببیتا اس بار بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ہندستانی کشتی ٹیم چھ اپریل کو گولڈ کوسٹ کے لیے روانہ ہوگی اور اگلے تین دن ٹریننگ کرے گی۔کشتی کے مقابلے 12 اپریل سے شروع ہوں گے ۔ ہندستانی کشتی ٹیم بھا¶ل گڑھ سائی میں ان کھیلوں کے لئے اپنی مشق کر رہی ہے ۔ہندستان نے گزشتہ سال دولت مشترکہ چمپئن شپ میں 60 میں سے 59 تمغے جیتے تھے ۔ ہندستانی ٹیم اس طرح ہے : مرد فری اسٹائل۔بجرنگ (65)، راہل اوارے (57)، سشیل کمار (74)، موسم کھتری (97)، سومویر (86) اور سمیت (125)۔ خواتین :ببیتا کماری (53)، دویا کاکران (68)، کرن (76)، ساکشی ملک (62)، پوجا ڈھانڈھا (57) اور ونیش (50)۔