ہندستان نے نو پنالٹی کارنر گنوا کرانگلینڈ سے کھیلا ڈرا

ایپوہ (ملیشیا)، 04 مارچ (یو این آئی) ہندوستان کے پاس گزشتہ چمپئن انگلینڈ کے خلاف 52 ویں منٹ تک ایک گول کی برتری تھی لیکن اس نے بار بار موقع گنواتے ہوئے 27 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں اتوار کو انگلینڈ سے 1۔1 کا ڈرا کھیلا۔ ہندوستان کو اولمپک چمپئن اور عالمی کپ کی دوسرے نمبر کی ٹیم ارجنٹینا سے کل 2۔3 کی شکست ملی تھی اور آج 52 ویں منٹ تک 1۔0 سے آگے رہنے کے باوجود اسے انگلینڈ سے پوائنٹس شئیر کرنے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔ہندستان کا یہ ڈرا کے بعد دو میچوں سے ایک پوائنٹس ہے ۔ہندستان اب منگل کو عالمی چمپئن آسٹریلیا، بدھ کو ملیشیا اور جمعہ کو آئر لینڈ سے کھیلنا ہے ۔اس ڈرا نے ہندوستان کے سامنے خطابی مقابلے میں پہنچنے کے لئے مشکلیں پیدا کر دی ہیں ۔ہندستان نے میچ میں اچھی شروعات کی اور پہلا کوارٹر ختم ہونے سے ایک منٹ پہلے برتری حاصل کرلی۔اپنا پہلا بین الاقوامی ٹورنامنٹ کھیل رہے شلانند لاکڑا نے 14 ویں منٹ میں میدانی گول کرکے ہندستان کو 1۔0 سے آگے کر دیا۔ انگلینڈ نے برابری پر آنے کی بھرپور کوشش کی اور اسے کامیابی چوتھے کوارٹر میں جا کر ملی۔میچ کے 52 ویں منٹ میں ملے پنالٹی اسٹروک پر انگلینڈ کے لئے مارک گلیگرن نے برابری کا گول داغ دیا۔میچ کے باقی آٹھ منٹ میں پھر کوئی بھی ٹیم جیت کا گول نہیں داغ سکی۔ہندستان کے لئے یہ ڈرا کافی مایوس کن رہا لیکن اس ڈرا کے لئے ہندستانی ٹیم خود بھی ذمہ دار رہی۔اس نے ایک دو نہیں بلکہ نو پنالٹی کارنر ضائع کئے ۔کوئی بھی ٹیم اتنے پنالٹی کارنر برباد کر کے میچ جیتنے کے بارے میں نہیں سوچ سکتی۔ہندستانی ٹیم کے انتظام کے لئے اتنے پنالٹی کارنر ضائع ہونا بڑی تشویش ہے کیونکہ اس سال اس اپریل میں دولت مشترکہ کھیل، اگست میں ایشیائی کھیل اور نومبر ودسمبر میں عالمی کپ میں حصہ لینا ہے ۔ ہندستان کو اپنے گول کیپر سورج کرکیرا کا بھی شکرگزار ہونا چاہئے جنہوں نے پہلے کوارٹر میں چھ شاندار دفاع کر کے انگلینڈ کو برتری لینے سے روک دیا۔ہندستان کو پہلے دو کوارٹر میں ہی آٹھ پنالٹی کارنر مل گئے لیکن ایک کا بھی فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا۔
دوسری طرف انگلینڈ نے ہندستانی سرکل میں 18 بار نقب لگائی لیکن اسے کوئی کامیابی نہیں ملی۔انگلینڈ ہندستان کے آٹھ پنالٹی کارنر کے مقابلے ایک بھی پنالٹی کارنر حاصل نہیں کر پایا۔ ہندستان کو دوسرا کوارٹرختم ہونے سے ٹھیک پہلے لاکڑا کو گرین کارڈ ملنے کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے 10 کھلاڑیوں سے کھیلنا پڑا اور پھر تیسرے کوارٹر میں مندیپ مور کو گرین کارڈ ملنے کی وجہ سے دوبارہ 10 کھلاڑیوں سے کھیلنا پڑا۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے میچ کی رفتار سست رکھتے ہوئے انگلینڈ کو زیادہ حملے کرنے سے روک دیا۔سمرنجیت سنگھ یلو کارڈ ملنے کی وجہ سے پانچ منٹ کے لئے باہر چلے گئے ۔ ہندستان کی ایک گول کی برتری بنی ہوئی تھی اور انگلینڈ کی کوششیں جاری تھیں ۔میچ میں آخری 10 منٹ کا کھیل چل رہا تھا۔52 ویں منٹ میں امپائر نے اسٹروک کا اشارہ کیا اور ہندستان نے ریفرل مانگا لیکن امپائر کا فیصلہ برقرار رہا۔انگلینڈ نے برابری حاصل کر لی۔میچ ختم ہونے پر اسکور 1۔1 سے برابر رہا اور دونوں ٹیموں کو ان کا پہلا پوائنٹس مل گیا۔انگلینڈ کو اس کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے 4۔1 سے شکست دی تھی۔