رانی دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گی

نئی دہلی، 14 مارچ (یواین آئی) تجربہ کار اسٹرائیکر رانی رام پال چار اپریل سے آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں شروع ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں میں 18 رکنی ہندوستانی سینئر خواتین ہاکی ٹیم کی کپتانی کریں گی جبکہ گول کیپر سویتا کو ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے ۔ ہاکی انڈیا (ایچ آئی) نے بدھ کو دولت مشترکہ کھیلوں کے لیے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔ ہندوستان کو ٹورنامنٹ کے پول اے میں رکھا گیا ہے جہاں اس کے ساتھ ملائیشیا، ویلس، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیمیں شامل ہیں۔ ہندوستانی خواتین پانچ اپریل کو ویلز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔ہندوستانی ٹیم کی کپتانی اسٹرائیکر رانی کو سونپی گئی ہے جبکہ گول کیپر سویتا نائب کپتان کی ذمہ داری ادا کریں گی جو جنوبی افریقہ کے دورہ میں آرام کے بعد ٹیم میں واپسی کررہی ہیں۔ گول کیپروں میں میں سویتا کے علاوہ رجنی اتیمارپو پر بھی پوسٹ کو سنبھالنے کی ذمہ داری رہے گی۔
دفاع میں تجربہ کار دیپکا، سنیتا لاکڑا، دیپ گریس اکا ، گرجیت کور اور سشیلا چانو پکھرمبم مورچہ سنبھالیں گ¸ جبکہ مونیکا، نمیتا ۔ للیما منج کو مڈفیلڈ سنبھالنے کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔جنوبی افریقہ کے دورے سے واپسی کرنے والی رانی ، وندنا کٹاریا، پونم رانی حریف ٹیموں پر حملہ کریں گی۔ دنیا میں 10 ویں نمبر کی ٹیم ہندوستان کو اگرچہ ٹورنامنٹ میں اپنے سے چوٹی رینک والی ٹیموں کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دنیا کی دوسرے نمبر کی انگلینڈ، چوتھے نمبر کی نیوزی لینڈ اور پانچویں نمبر کی آسٹریلیا اس کے سامنے ہوں گی۔اگرچہ کوچ ھریندر سنگھ نے امید ظاہر کی ہے کہ جنوبی کوریا میں پانچ میچوں کی سیریز جیت کر لوٹی ہندوستانی ٹیم کے حوصلے کافی بلند ہیں اور وہ گولڈ کوسٹ میں اچھی کارکردگی کرے گی۔ جونیئر مرد عالمی فاتح ٹیم کے کوچ ھریندر نے کہا “ہم انہی کھلاڑیوں کے ساتھ کافی وقت سے کھیلتے آ رہے ہیں اور 2017 میں ایشیا کپ میں ہماری جیت سے یہ واضح ہے کہ ٹیم میں کافی یکجہتی ہے اور کھلاڑیوں میں اچھا تال میل ہے ۔ ٹیم نے جنوبی کوریا میں بھی اچھی کارکردگی کی ہے ۔ ہمارے حوصلے کافی بلند ہے اور ہم گولڈ کوسٹ میں پوڈیم فنش کے مقصد کے ساتھ جا رہے ہیں۔ ” ٹیم میں تجربہ کار گول کیپر سویتا کو شامل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کوچ نے کہا کہ خاتون کھلاڑی ابھی عمان میں گول کیپنگ کی ٹریننگ کر رہی ہے ۔. انہوں نے کہا “سویتا ٹیم کی مضبوط کھلاڑی ہیں اور گول پوسٹ پر ان کا تجربہ ہمارے لیے کافی اہم ہے ۔ سویتا نے ملک کے لیے 200 میچ کھیلے ہیں اور بڑے ٹورنامنٹوں میں ان کی کارکردگی فائدہ مند رہی ہے اس لئے ہمیں ان کی واپسی سے بہت خوشی ہے ۔