سائنا پہلے ہی راونڈ میں باہر

برمنگھم، 14 مارچ (یواین آئی) سابق نمبر ایک ہندوستانی کھلاڑی سائنا نہوال بدھ کو آل انگلینڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے پہلے ہی را¶نڈ میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی تائی پے کی تیئی زو ینگ سے صرف 38 منٹ میں 14-21، 18-21 سے شکست کھا کر باہر ہو گئیں۔ سال 2015 میں آل انگلینڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے والی سائنا موجودہ عالمی رینکنگ میں 11 ویں نمبر پر ہیں اور انہیں پہلے ہی را¶نڈ میں دفاعی چمپئن زو ینگ کا چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔ سائنا کا تائی پے کی عظیم کھلاڑی کے خلاف پانچ ۔نو کا کریئر ریکارڈ تھا جو اب پانچ ۔دس ہو گیا ہے ۔ سائنا نے چوٹی سیڈ یو ینگ سے اب اپنے گزشتہ آٹھ مقابلے مسلسل گنوا دیے ہیں۔ سائنا نے زو ینگ کو آخری بار 2013 کے سوئس اوپن میں شکست دی تھی لیکن اس کے بعد سے وہ مسلسل ان سے شکست کھا رہی ہیں۔ سائنا اس سال انڈونیشیا ماسٹرس میں بھی زو ینگ سے ہار گئی تھیں۔ پہلے گیم میں زو ینگ نے نو ۔چار کی برتری بنائی۔ سائنا نے آہستہ آہستہ واپسی کرتے ہوئے 14-14 سے اسکور برابر کیا لیکن نمبر ایک کھلاڑی نے پھر مسلسل سات پوائنٹس حاصل کرکے پہلا گیم 21-14 پر ختم کر دیا± دوسرے گیم میں سائنا کے پاس دس ۔پانچ اور سولہ ۔گیارہ کی برتری تھی۔ سائنا کے پاس میچ میں برابری پر آنے کا موقع تھا لیکن زو ینگ نے 18-18 کے اسکور پر مسلسل تین پوائنٹس لے کر کھیل اور میچ ختم کر دیا۔ اس دوران خواتین کے ڈبلز میں جے میگھنا اور پوروشا رام کی جوڑی کو پانچویں سیڈ جاپانی جوڑی شھو تناکا اور کوھارو یونے موتو نے صرف 27 منٹ میں 21-14، 21-11 سے نمٹا دیا۔