بین الاقوامی دنیا بھر سے

شام سے اپنی فورسز کے انخلا پر پشیمانی ہو گی: امریکی وزیر دفاع

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Bureau: Uploaded | 28 Apr 2018

واشنگٹن ،۷۲اپریل(پی ایس آئی)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے باور کرایا ہے کہ امیرکا شام سے اپنی فورسز کو واپس بلانے کے ا±س فیصلے پر پیشیمان ہو سکتا ہے جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔جمعرات کے روز کانگریس کے اجلاس کے دوران میٹس نے انکشاف کیا کہ دو ہفتہ قبل فرانس نے عسکری ک±مک شام بھیجی تھی۔انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کی اولین ترجیح ایک تباہ کن فورس بنانا ہے جس کے بغیر کل آنے والے تنازعات میں کامیابی کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔ میٹس نے اپنے خطاب میں بھرپور جوہری مزاحم برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو بھی امریکا کو چیلنج کرے گا اسے بدترین وقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔امریکی وزیر دفاع کے مطابق امریکی فوج کو مشرق وسطی کی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیے اضافی مالی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس جانب اشارہ کیا کہ نئے میزانیے میں امریکی فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافہ یقینی بنایا گیا ہے۔میٹس نے بتایا کہ ان کی وزارت اخراجات پر کڑی نظر رکھنے اور اس حوالے سے پوچھ گچھ کے کلچر کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزارت دفاع اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ آڈٹ رپورٹ پیش کرے گی۔میٹس نے باور کرایا کہ وزارت دفاع فوج میں جنسی جرائم کا بھرپور طریقے سے انسداد کرے گی اور فوج اہل کاروں کو جنسی ہراسیت کا شکار ہر گز نہیں ہونے دے گی۔

About the author

Taasir Newspaper