Uncategorized

شھزار نے سلور سے چانگون میں کھولا ہندستان کا کھاتہ

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی ) عالمی ریکارڈ حامل ہندستانی شوٹر شھزار رضوی نے چانگون انٹرنیشنل شوٹنگ رینج میں منگل کو آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ رائفل / پسٹل / شاٹ گن دوسرے مرحلے میں مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا جو ٹورنامنٹ میں ہندستان کا پہلا تمغہ بھی ہے ۔شھزار کا مظاہرہ اپنے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں شاندار رہا اور وہ صرف 0.2 پوائنٹس کے فرق سے طلائی تمغہ سے چوکے اور دوسرے مقام پر رہ کر انہیں چاندی کا تمغہ ملا۔روس کے آرٹیم کے چیرنوسوو کو سونے اور بلغاریہ کے سامل ڈونکوو کو کانسی ملا۔24 شاٹ کے فائنل میں شھزار فائنل شاٹ میں 0.2 پوائنٹس سے روسی کھلاڑی سے پچھڑ گئے جبکہ دونوں کا اسکور یکساں 10.0 رہا۔ آرٹیم نے 240.0 کے اسکور کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا جبکہ ہندستانی شوٹر کا کل اسکور 239.8 رہا۔سیمﺅل 22 ویں شاٹ کے بعد کانسی کے لیے پچھڑ گئے اور 217.1 کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔ مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں کئی بڑے ناموں کے ساتھ کل 87 کھلاڑیوں کا کوالیفکیشن میں مضبوط فیلڈ رہا۔شھزار نے 600 میں سے 582 کے اسکور کے ساتھ آٹھ حتمی امیدواروں میں چھٹے مقام پر رہتے ہوئے جگہ بنائی۔مقابلے میں دیگر ہندوستانی اوم پرکاش متھروال 581 پوائنٹس کے ساتھ 11 ویں اور جیتو رائے 575 کے اسکور کے ساتھ 38 ویں نمبر پر رہے ۔اولمپک چمپئن ویت نام کے شان ونہ ہوآنگ 575 کے اسکور کے ساتھ 37 ویں نمبر پر رہے ۔مردوں کے ٹریپ مقابلے میں ہندستان کے مانوجیت سنگھ سندھو نے 125 میں سے 117 کا اسکور کیا اور کوالیفکیشن میں 24 ویں نمبر پر رہ کر بہترین ہندستانی رہے جبکہ کینن چنائ¸ 115 پوائنٹس کے ساتھ 36 ویں نمبر پر رہے ۔وہیں زوراور سنگھ سندھو 114 پوائنٹس کے ساتھ 41 ویں نمبر پر رہے ۔ شھزار کے چاندی کا تمغہ کے ساتھ ہندوستان نے چانگوان انٹرنیشنل شوٹنگ سینٹر میں اپنی کامیابی درج کرائی۔اب آٹھ اور فائنلس میں ہندستانی شوٹر تمغے کے لئے دعوی پیش کریں گے ۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar