کھیل

محمد سمیع کی اہلیہ حسین جہاں نے اب علی پور کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

Written by Taasir Newspaper

کلکتہ10اپریل( یو این آئی)ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے رکن محمد سمیع کے خلاف اب ان کی اہلیہ نے گھریلو تشدد کا معاملہ علی پور ٹ کورٹ میں درج کرایا ہے ۔ گزشتہ مہینے سے محمد سمیع اور ان کی اہلیہ کے درمیان سے اختلافات چل رہے ہیں ۔حسینہ جہاں نے محمد سمیع کے خلاف کئی سنگین الزامات عائد کیے ہیں جس کے خلاف کلکتہ پولس کی جانچ کررہی ہے ۔مگر اب تک محمد سمیع سے کلکتہ پولس نے پوچھ تاچھ نہیں کی ہے ۔اب حسین جہاں نے علی پور کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔ اس سے قبل محمد سمیع کی اہلیہ نے آئی پی ایل فرنچائز ٹیم دہلی ڈویلس کے سی ای او ہیمانت دوا کے سی ای او سے ملاقات کرکے اپیل کی تھی چوں کہ ان کے خلاف گھریلو تشدد کا معاملہ چل رہا ہے اس لیے انہیں آئی پی ایل میں نہیں کھیلایا جائے ۔حسین جہاں نے کہا تھا کہ میں سی ای او یمانت سر سے ملاقات کرکے اپنی بات رکھی ہے کہ جب تک خاندانی تنازع حل نہیں ہوجاتے ہیں اس وقت انہیں آئی پی ایل میں نہیں کھیلا یا جائے ۔ سمیع کے خلاف کلکتہ پولس نے انڈین پینل کوڈ کے تحت کیس درج کررکھے ہیں جس میں گھریلو تشدد، قتل کی کوشش ، عصمت دری وغیر ہ شامل ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper