Uncategorized

پاکستان سپر کبڈی لیگ میں تمام فرنچائزز کے کوچز کا انتخاب مکمل

Written by Taasir Newspaper

زاہد رشید (پشاور)، عدنان ارشد (کشمیر)، راحت مقصود (گجرات)، محمد شفیق (ساہیوال)، غلام محمد(کراچی)، سیف اللہ (اسلام آباد)، مبشر اقبال (فیصل آباد)، اقرار حسین(لاہور)، بادشاہ گل(گوادر)، غلام علی بٹ(ملتان) کے کوچ کے طور پر منتخب ہو ئے۔ لیگ کیلئے کھلاڑیوں کو پلاٹینم، گولڈ اور غیرملکی پلیئرز کی کٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، غیرملکی کٹیگری میں مجموعی طور پر 16 کھلاڑی شامل ہیں جن میں ایران کے 5، سری لنکا، عراق، کینیا، بنگلہ دیش اور ملائیشیاءکے 2، 2 جبکہ جاپان کا ایک کھلاڑی ڈرافٹنگ میں شامل ہے۔

گولڈ کٹیگری میں 90، پلاٹینم میں 20 قومی کھلاڑی ڈرافٹ کا حصہ ہیں، ایونٹ یکم سے 10 مئی تک لاہور میں شیڈول ہے، لیگ میں شریک 10 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، جن میں پشاور، کشمیر، گجرات، ساہیوال، کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور، گوادر اور ملتان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ہر ٹیم 2 پلاٹینم، 7 گولڈ اور 1 غیرملکی کھلاڑی کا انتخاب کرے گی۔

About the author

Taasir Newspaper