بہار

پیک اپ وین پلٹنے سے 4لو گوں کی مو ت، 10زخمی

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

چھپرہ25اپریل (عامر)چھپرہ میں ایک دردناک سڑک حادثہ میں 4لو گوں کی مو ت ہوگئی ہے ۔اس حادثہ میں 10سے زائد لو گ شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ملی اطلاع کے مطابق چھپر ہ کے داﺅ دپو ر میں حاجی پو ر سے واپس لو ٹ رہی با راتیوں سے بھریپیک اپ وین اچانک پلٹ گئی ،اور اس حادثے میں ایک عور ت سمیت چار لوگوں کی مو ت ہو گئی ۔بتایا جاتا ہے کہ جائے حادثہ پر دو لو گوں کی مو ت ہو گئی ۔جبکہ دو لوگوں کی مو ت اسپتال لے جانے کے دوران ہو گئی ۔اس حادثہ کی جانکا ری ملتے ہی بڑی تعداد میں مقامی لو گ اور پو لس جائے حادثہ پہنچ گئی ۔اور لو گوں کے تعاون سے پو لس نے زخمیو ں کو گڈھے سے با ہر نکا لا اور چھرہ علاج کیلے بھیجا۔زخمیوں میں کچھ لو گوں کی حالت ابھی بہتر نہیں ہے ،مقامی لو گوں کے مطابق سبھی لو گ آر کے اسٹرا پا رٹی کے ممبر ہیں ،اور ایک شادی کی تقریب میں شامل ہو کر حاجی پو ر سے لو ٹ رہے تھے ۔پیک اپ وین کا فی تیز رفتار سے جارہی تھی اور ایک گڈھے میں پلٹ گئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہو ا۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar