لندن، 19 اپریل (یو این آئی ) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں جگہ نہ ملنے کے بعد ہندستانی فاسٹ بولر ایشانت شرما کا¶نٹی کرکٹ سسیکس میں اپنے ڈیبو کو یادگار بنانے میں لگے ہیں۔ موجودہ کا¶نٹی چمپئن شپ میں واروکشایر کے خلاف ہندستانی فاسٹ بولر نے پانچ وکٹ کی کارکردگی سے متاثر کیا۔سسیکس کے لئے ڈیبو کر رہے ایشانت نے اننگز میں 29.5 اوور میں پانچ وکٹ نکالے جبکہ سسیکس کے ہی اسٹار کھلاڑی کرس جارڈن اور جوفرا آرچر ان دنوں آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں جہاں ایشانت کو کسی ٹیم نے نہیں خریدا۔ اگرچہ ہندستانی فاسٹ بولر آئی پی ایل سے دور اپنی کا¶نٹی ٹیم کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور انہوں نے واروکشایر کی دو اننگز میں 53 رن پر تین وکٹ اور دوسری اننگز میں 16 رن پر دو وکٹ نکالے ۔دہلی کے کھلاڑی نے ولفریڈ روڈس، ایڈم ھوس اور ٹم ا یمبروس کے وکٹ لیے اور دوسری اننگز میں جوناتھن ٹروٹ اور ایان بیل کے وکٹ لے کر میچ میں پانچ وکٹ حاصل کئے ۔ سسیکس نے ایشانت کی اس کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پر بھی اس کا ذکر کیا اور لکھا کہ ایشانت کی کا¶نٹی کے ڈیبو میچ میں پانچ وکٹ کی کارکردگی۔ہندستانی کرکٹر چار جون تک سسیکس کے لئے کھیلیں گے ۔وہ کا¶نٹی چمپئن شپ کے پانچ اور رائل ون ڈے کپ گروپ کے آٹھ میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے ۔