آر ایس اے کے طلبا نے جے پی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا پتلا کیانذر آتش

چھپرہ،26اپریل(عامر افضل خان)آر ایس اے کے ذریعہ جے پرکاش یونیور سٹی کے وائس چانسلر ہری کیش سنگھ کا پتلا رام جیپال کالج کے مین گیت پر نذرآتش کیا۔ تنظیم کے یونیور سٹی صدر بشمول کونسل ممبر ارپت راج گولو نے اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رام جے پال کالج چھپرہ میں کوئی بھی ٹیچر کلاس لینے نہیں آتا ہے۔ بدعنوانی کالج میں عروج پر ہے۔ پرنسپل فرار رہتے ہیں یونیورسٹی انتظامیہ کو باربار درخواست دینے کے بعد بھی کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ہے۔ تعلیمی انشار کا ماحول قائم ہوگیا ہے۔ کالجوں میں لوٹ کی چھوٹ مچی ہوئی ہے۔ بی اے پارٹ تھرڈ کے فارم بھرنے میں جتنی رقم دینی چاہئے اس سے دوگنی اورتین گنی رقم طلبا سے غیرقانونی طور سے وصولی کیا جارہی ہے بدعنوانی کرنے کے لئے وائس چانسلر کی سرپرسیت حاصل ہے، رام جئے پال کالج کے پرنسپل کو ۔ رام جئے پال کالج طلبا یونین کے صدر منیش کمار نے کہا کہ دودن سے لگاتار تحریک چلائی جارہی ہے، لیکن یونیور سٹی کے کوئی بھی افسر نے نہ آکر یہاں کی صحیح صورت حال کا جائزہ لیا ہے درخواست دینے کے بعد نہ ہی کوئی کارروائی کی جارہی ہے ایسا معلوم ہوتاہے کہ بدعنوانی کی دوکان کھل گئی ہے۔ جس کے مکھیا وائس چانسلر کان میں تیل ڈال کر یونیورسٹی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ بدعنوانی سے کمائی گئی رقم کو پرنسپل ،وائس چانسلرکو دیتے ہیں اور وائس چانسلر ان کوتحفظ دیتے ہیں۔تنظیم کے ترجمان بھوشن سنگھ نے کہا کہ بی اے پارٹ تھرڈ کا فارم بھرنے پر گالجوں میں لوٹ مچی ہوئی ہے کوئی دیکھنے والا نہیں ہے۔ کالج کے پرنسپل کھلے عام بولتے ہیں کہ میں زیادہ پیسہ لوں گا جس کو کمپلین کر نا ہے اس کو کیجئے کوئی فرق نہیں پڑتاہے۔ کالج کے پرنسپل فورا اس کالج سے ہٹائے جائیں اور یونیورصتی انتظامیہ جلد سے جلد ٹیچروں کی حاضری کے لئے نظم کرائیں تاکہ ٹیچر کلاس لے سکیں۔ایک لوتا کالج ہے جہاں ٹیچر پڑھانے نہیں آتے ہیں۔ پرنسپل نہیں آتے ہیں۔ تعلیمی بدعنوانی عروج پر ہے۔ کوئی دیکھنے والا نہیں ہے۔ جلد سے جلد کارروائی نہیں کی گئی تو اس سے بھی بڑی تحریک چلائی جائے گی۔جس کی ساری ذمہ داری یونیور سٹی انتظامیہ کی ہوگی۔