آگ لگنے سے درجنوں مکان جل کر خاک

چھپرہ25اپریل(عامر افضل خان) ٹاﺅن تھانہ علاقہ کے بچلا تلپا محلے میں آتشزدگی کے واقعہ میں قریب اےک درجن سے زےادہ مکانات جل کر خاک ہو گئے ہیں۔ واقعہ منگل کی رات قریب دس بجے رو نما ہوا۔ آگ کافی تیز تھی۔ آگ پر قابو پا نے کے لئے شہرےوں اور فائر بریگےڈ کی ٹیم کو کافی مشقت کر نی پڑی۔ قریب اےک گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پاےا جا سکا۔ اس واقعہ میں قریب اےک درجن لوگ آگ سے ہلکے طور پر جھلس گئے ہیں۔ اورآگ بجھانے کی افرا تفری میں زخمی ہو گئے۔ آگ لگنے کی وجہ کر پورے محلے میں افرا تفری کا ماحول رہا۔ آگ لگنے کی اطلا ع کے بعد موقع پر فائر بریگےڈ کی ٹیم گاڑی کے ساتھ پہونچی۔ ٹاﺅن تھانہ کے تھانہ صدر بشمول پولس انسپکٹر راجیو نےن کمار سنگھ بھی پولس فورس کے ساتھ پہونچے۔ اس واقعہ میں قریب اےک در جن جھونپڑی نما گھر و کھپریل مکان جل گئے، جس میں رکھے اناج، کپڑا، زیو رات و نقد سمیت قریب پانچ لاکھ روپےہ کی املاک کو نقصان پہونچا ہے۔ آگ لگنے کے وجو ہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ حالانکہ مقامی لوگوں نے بتاےا کہ ڈھبری سے آگ لگ گئی۔ اےک جھونپڑی نما گھر میں جل رہی ڈھبری گر نے سے آگ نے پکڑ لےا، اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کافی تیزی سے پھےل گئی۔ اس وجہ سے پورے محلے میں بھگدر مچ گئی۔ آتش زد گی جس محلے میں ہوئی تھی، وہ کافی گھنی آبادی والا علاقہ ہے۔