اردو ڈائرکٹورےٹ کے زےر اہتمام’جشن اردو‘ مےں وزےر تعلےم کرشن نندن پرساد ورما کا فروغ اردو پر زور

پٹنہ : وزےر تعلےم کرشن نندن پرساد ورما نے کہا ہے کہ نتےش کمار کی قےادت والی رےاستی حکومت دوسری سرکاری زبان اردو کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ حکومت فروغ اردو کے لئے کسی بھی سطح پر کی جا رہی کوششوں کو ہر ممکن تعاون دےگی۔ جناب ورما محکمہ کابےنہ سکرےٹرےٹ ، اردو ڈائرکٹورےٹ کے زےر اہتمام شری کرشن مےمورےل ہال مےں منعقد جشن ارد وکے افتتاحی پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔وزےر تعلےم جناب ورما نے کہا کہ اردو کے فروغ کے لئے اُن کی ےہ منشا ہے کہ رےاست کہ سبھی سرکاری اسکولوں مےں زےر تعلےم بچوں کے لئے اردو کی تعلےم کو لازمی بناےا جانا چاہئے ۔ساتھ ہی پرائےوٹ اسکولوں مےں بھی اردو کی تعلےم کا مناسب نظم کےا جانا چاہئے ۔جناب ورما نے کہا کہ رےاست کا ماحول کافی سازگار ہے ۔ حال کہ برسوں مےں رےاست مےں سبھی شعبے مےں کافی بدلاو¿ دےکھنے کو ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو رےاست کی دوسری سرکاری زبان ہے۔ اس کے عملی نفاذ کی کوشش لگاتار جاری رہنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اردو کا فروغ اور ترقی صرف حکومت کی سطح سے ہی ممکن نہےں ہے بلکہ اس کے لئے سبھی اردو دانوں کو سنجےدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمےں ممی ۔ڈےڈی سے باہر نکل کر امی اور ابو کے طرف واپس آنا ہوگا۔ ےعنی ہمےں اپنے گھروں مےں اردو کے استعمال پر بھی توجہ دےنی ہوگی۔ وزےر تعلےم نے کہا کہ اردو کے تعلق سے حال کے برسوں مےں لوگوں کے نظرےات مےں کافی تبدےلی آئی ہے۔ غےر اردو دانوں کے اندر بھی اردو سےکھنے کا جذبہ بےدار ہوا ہے اور لوگ اردو سےکھ رہے ہےں ۔انہوں نے اردو ڈائرکٹورےٹ اور اس کے ڈائرکٹر امتےاز احمد کرےمی کی بھی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اردو کے فروغ اور عملی نفاذ کے لئے ڈائرکٹورےٹ کی سطح پر سرگرم اور کامےاب کوششےں ہو رہی ہےں۔ اس کے لئے ڈائرکٹورےٹ سے وابستہ سبھی لوگ مبارکباد کے مستحق ہےں۔ وزےر تعلےم جناب ورما نے کہا کہ اردو نہ صرف اےک زبان ہے بلکہ اےک مکمل تہذےب کا نام ہے ۔ اردو کی شےرےں زبانی کے سبھی لوگ قائل ہےں۔ انہوں نے کہا کہ ہمےں اپنے اندر غلط کو غلط بولنے کا حوصلہ بھی رکھنا چاہئے، ساتھ ہی سچاّئی اور حقےقت پسندی کی پذےرائی بھی کرنی چاہئے۔ انہوں نے نتےش حکومت کی تعرےف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ارد وکے فروغ کے لئے پابند عہد ہے۔ نتےش کمار کی قےادت مےں بہار مےں جو حالات بہتر مےں ہے مختلف شعبے مےں جو ترقی ہوئی ہے اور نظم و نسق کے ساتھ ساتھ انصاف کے ساتھ ترقی ہوئی ہے اس مےں سبھی لوگ برابر کے حصّے دار ہےں۔ انہوں نے کہا کہ آج حالات بدل رہے ہےں۔ سبھی لوگ حالات پر گہری نظر رکھتے ہےں اور سنجےدگی کا اظہار بھی کرتے ہےں۔ اےسے مےں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو بنائے رکھنے مےں ہم سب لوگو ںکو باہمی تعاون کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مدرسوں مےں تعلےم کے نظم کو بہتر بنانے اور ےہاں زےر تعلےم بچو ں کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی پابند عہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس مےں زےر تعلےم بچوں کو بھی سرکاری اسکولوں کی طرح مےڈ ڈے مےل ، اسکالر شپ اور پوشاک منصوبے کا فائدہ دےا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مدارس کے بچوں کے اور بھی بہتر سہولت مہےا کرانے کے لئے اقدام کرے گی۔ اس سے قبل محکمہ کابےنہ سکرےٹرےٹ کے پرنسپل سکرےٹری ارون کمار سنگھ نے کہا کہ اردو ڈائرکٹورےٹ کے قےام کے مقاصد کو بروئے کار لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائرکٹورےٹ اِس سمت مےں پوری سرگرمی کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ محکمہ جاتی سطح پر اردو ڈائرکٹورےٹ کو ہر ممکن تعاون دےا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال کے برسوں مےں اردو ڈائرکٹورےٹ کے سرگرمی مےں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ نئے پروگرام ترتےب دے کر فروغ ارد وکے لئے ہےڈ کوارٹر سے ضلع سطح پر کوشش کی جا رہی ہے۔ اردو ڈائرکٹورےٹ کے ڈائرکٹر امتےاز کرےمی نے اس موقع پر کر کہا کہ اردو ڈائرکٹورےٹ کی جانب سے وزےر اعلیٰ نتےش کمار کی خصوصی دلچسپی کے بعد سال ۲۱۰۲ءمےں جشن اردو پروگرام کا آغاز کےا گےا اُس کے بعد ہر سال جشن اردو پروگرام کا عظےم الشان طرےقے سے انعقاد کےا جا رہا ہے۔ جس مےں سبھی اردو دوستوں کا مکمل تعاون حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جشن اردو کا مقصد اردو کے فروغ اور غےر اردو دانوں کے درمےان اردو کو مقبول بنانے کے لئے ماحول سازی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے کافی اچھے نتائج سامنے آرہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ےہ ہے کہ آج بڑی تعداد مےں لوگ اردو سےکھ رہے ہےں ۔ انہوں نے کہا مختلف سرکاری دفاتر مےں ما مور ملازمےن کی بھی اردو سےکھنے مےں دلچسپی ہے۔ اردو ڈائرکٹورےٹ مےں چلائے جا رہے اردو لرننگ پروگرام سے لوگ استفادہ کر رہے ہےں۔ افتتاحی پروگرام سے جشن بہار ٹرسٹ کی بانی محترمہ کامنا پرساد اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹر پروفےسر ارتضیٰ کرےم نے بھی اظہار خےال کےا۔ اےم آر چشتی نے خوبصورت لب و لہجہ مےں بہار گےت پےش کےا۔ افتتاحی اجلاس کے موقع پروزےر تعلےم نے اردو شاعروں نے اور ادےبوں کو مسودہ اشاعتی امدادی رقم کا چےک اور اردو آموز گاروں کے درمےان اسناد کی تقسےم کی۔افتتاحی اجلاس مےں اردو مشاورتی کمےٹی کے صدر شفےع مشہدی ، ہندی پرگتی سمےتی کے صدر ستےہ ناراےن ، بہار اسٹےٹ سنّی وقف بورڈ کے چئےر مےن الحاج محمد ارشاد اللہ ، شےعہ وقف بورڈ کے چئےر مےن ارشاد علی آزاد ،بہار اسٹےٹ حج کمےٹی کے چئےر مےن الحاج محمد الےاس عرف سونو بابو، راجےہ سبھا رکن ڈاکٹر احمد اشفاق کرےم،محکمہ داخلہ ، جنرل اےڈمسٹرےشن اور اقلےتی فلاح کے پرنسپل سکرےٹری عامر سبحانی بھی شرےک ہوئے۔ افتتاحی اجلاس مےں کل ہند مشاعرے کا اہتمام کےا گےا جس مےں نامور شعرائے کرام نے اپنے کلام سے ہزاروں سامعےن کو محظوظ کےا ۔