اسکویش مقابلہ میں دپیکا۔ جوشنا نے پاکستان دی شکست

گولڈ کوسٹ، 10 اپریل (یو این آئی) ہندوستان کی دپیکا پلّیکل اور جوشنا چینپّا نے یہاں 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں خواتین ڈبلز اسکویش مقابلے کے پول سی میچ میں پچھڑنے کے بعد دیرینہ حریف پاکستان کو 2۔1 سے شکست دے دی جبکہ مسکڈ ٹیم مقابلے میں دپیکا اور سورو گھوشال کی جوڑی نے گویانا پرہندوستان کو 2۔0 سے جیت دلائی۔ دپیکا۔ جوشنا کی ماہر ڈبلز ٹیم نے پاکستان کی ظفر فائزہ اور ظفر مدینہ کی ٹیم کو 2۔1 سے ہرایا۔ اوپننگ گیم میں صرف 9 منٹ کے دوران ہی ہندوستانی جوڑی 10۔11 سے اپنا گیم گنوا بیٹھی لیکن دپیکا ۔ جوشنا نے پھر زبردست واپسی کرتے ہوئے دوسرے گیم میں صرف چار منٹوں میں 11۔0 سے یکطرفہ جیت حاصل کی۔ تیسرے اور آخری گیم میں انہوں نے 11۔1 سے محض پانچ منٹ میں کامیابی حاصل کے ساتھ جیت بھی یقینی بنالی۔ اب وہ پول سی میں بدھ کے روز اپنا اگلا میچ ویلس کی ٹیسنی ایوانس اور ڈیون سیفری کے خلاف کھیلیں گی۔ ہندوستان نے مسڈ ڈبلز ٹیم مقابلے کے اپنے پول ای میچ میں بھی گویانا کے خلاف یکطرفہ 2۔0 سے جیت حاصل کی ہے ۔ دپیکا اور گورو گھوشال کی ہندوستانی جوڑی نے محض 13 منٹ چلے میچ میں 11۔3، 11۔3 سے جیت اپنے نام کی۔ اگلے میچ میں بھی ہندوستان کو پاکستان کا سامنا کرنا ہے جہاں مدینہ ظفر اور طیب اسلم کی جوڑی ان کے سامنے ہوگی۔